ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد شمی کا شرمناک ریکارڈ، جم کراڑرہا ہے مذاق

ہندوستانی تیزگیند بازمحمد شمی ٹسٹ کرکٹ میں مسلسل 6 اننگوں میں صفرکے اسکورسے آگے نہیں بڑھ پائے ہیں۔

  • Share this:
محمد شمی کا شرمناک ریکارڈ، جم کراڑرہا ہے مذاق
محمد شمی گزشتہ 6 اننگ میں کھاتہ نہیں کھول پائے ہیں۔

تیزگیند بازمحمد شمی ٹسٹ کرکٹ میں بلے بازی کے لئے 10 ویں نمبرپراترتےہیں۔ اس نمبرپراترنے والے کسی بھی بلے بازسے بڑے رنوں کی امید نہیں ہوتی ہے، لیکن کریزپرڈٹے رہنے اورٹاپ آرڈرکے بلے بازکا ساتھ دینے کی امید رہتی ہے۔ محمد شمی گزشتہ پانچ ٹسٹ میچ میں ایسا کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹسٹ سیریزمیں بھی بلے سے ان کی ناکامی جاری رہی۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹسٹ کے بعد سے ٹسٹ کرکٹ میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے ہیں۔


بھاگوت چندرشیکھرکے برابری 


مسلسل 6 اننگوں میں وہ صفرکےاسکورسےآگے نہیں بڑھ پائے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کریزپربھی نہیں رک پارہے ہیں۔ ان 6 اننگوں میں انہوں نے سب سے زیادہ تین گیندوں کا سامنا کیا ہے۔ وہ ان اننگوں میں 8 گیندوں کاسامنا کرتے ہوئے 4 بارآؤٹ ہوچکے ہیں۔ محمد شمی نے اس معاملے میں عظیم اسپنربھاگوت چندرشیکھرکی برابری کرلی۔ وہ بھی مسلسل 6 اننگوں میں ایک بھی رن نہیں بنا پائے تھے۔


ہندوستانی تیز گیند باز محمد شمی: فائل فوٹو
ہندوستانی تیز گیند باز محمد شمی: فائل فوٹو


جمیکا ٹسٹ میں کارنوال نے کیا آؤٹ

ویسٹ انڈیزکے خلاف جمیکا ٹسٹ میں ایشانت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد جب وہ کریز پر آئے تو تھے تولگ رہا تھا کہ ہنوما وہاری کا ساتھ دیں گے، لیکن ویسٹ انڈیزکے اسپنررہکیم کارنوال نے دوسری ہی گیند پرانہیں بغیرکھاتہ کھولے آؤٹ کردیا۔ ان کی گزشتہ 6 اننگ اس طرح رہی ہیں۔ ویسٹ انڈیز جمیکا ٹسٹ صفر، اینٹیگا ٹسٹ صفر، آسٹریلیا میلبورن ٹسٹ ناٹ آوٹ صفر، آسٹریلیا پرتھ ٹسٹ ناٹ آؤٹ صفر، آسٹریلیا پرتھ ٹسٹ صفر اورآسٹریلیا ایڈیلیڈ ٹسٹ صفر۔

ایک سال سے دہائی تک نہیں پہنچے

ٹسٹ کرکٹ میں محمد شمی کے نام ایک نصف سنچری ہے۔ یہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 2014 میں ناٹنگھم میں لگائی تھی۔ وہ 51 رن بناکرناٹ آؤٹ رہے تھے۔ اس کےعلاوہ کئی مواقع پروہ 30 رن کےآس پاس بھی بنا چکے ہیں جوکہ ایک نمبر10 بلے بازکے لئے بڑی بات ہے۔ وہ آخری بار10 رن تک گزشتہ سال انگلینڈ کے دورے پرلارڈس ٹسٹ میں پہنچے تھے۔ اس کے بعد سے وہ دہائی کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔
First published: Sep 01, 2019 07:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading