آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں کھیلے گئے تیسرے اورسیریز کے فائنل ونڈے میچ میں یجویندرچہل نےبہترین گیند بازی کرتے ہوئے 6 وکٹ حاصل کرلئے۔ یجویندرچہل کو اس سیریزکے ابتدائی دومیچوں میں موقع نہیں دیا گیا تھا، لیکن جیسے ہی انہیں موقع ملا انہوں نے خود کوثابت کرتے ہوئے قہربرپاکردیا۔
آسٹریلیا کے خلاف یجویندرچہل کی گیند بازی کودیکھتے ہوئے کرکٹ مداح آج ان کے دیوانے ہوگئے۔ یہ ان کی ونڈے میچوں میں بہترین گیند بازی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں 22 رن دے کرپانچ وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس میچ میں یجویندرچہل کی گیند بازی کارکردگی بہترین رہی۔ انہوں نے 10 اووروں میں 42 رن دے کر6 وکٹ حاصل کئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ایم سی جی میں ہندوستانی گیند باز کے ذریعہ سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے قبل اسی میدان پر2004 میں اجیت اگرکرنے 42 رن دے کر6 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کےعلاوہ کسی اسپنرکا آسٹریلیا کی سرزمین پریہ بہترین گیند بازی کارکردگی ہے۔
یجویندر چہل ٹی -20 اورونڈے میں ایک اننگ میں 6-6 وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے گیند بازہیں۔ ان کے علاوہ سری لنکا کے اجنتھا مینڈس نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ چہل کے قہرکے سبب آسٹریلیائی ٹیم پورے 50 اووربھی نہیں کھیل پائی اور48.4 اووروں میں 230 رن بناکرآل آوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہینڈس کامب نے سب سے زیادہ 58 رن بنائے۔ ان کے علاوہ مارش نے 39 اورخواجہ نے 34 رن بنائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔