ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی ہوئے آگ بگولہ، بلےباز کےآؤٹ ہونے پرشائقین کو دی 'گالی'۔

معاملہ میچ کے دوسرے دن محمد شمی (Mohammad Shami) کے اوورکا ہے، جب انہوں نے 52 رن پرٹام لاتھم (Tom Latham) کو آؤٹ کردیا۔

  • Share this:
وراٹ کوہلی ہوئے آگ بگولہ، بلےباز کےآؤٹ ہونے پرشائقین کو دی 'گالی'۔
شائقین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وراٹ کوہلی۔

کرائسٹ چرچ: ٹیم انڈیا کا نیوزی لینڈ دورہ کچھ خاص نہیں رہا۔ ٹی -20سیریز میں میزبان کو کلین سوئپ کرنےکے بعد ہندوستان کو ونڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب دو ٹسٹ میچوں کی سیریزمیں بھی شکست کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اس پورے دورے پرکپتان وراٹ کوہلی کا بلاخاموش رہا، جس سے وہ نقادوں کے نشانے پر بھی آگئے۔ ہرکوئی کوہلی کی ناکامی کی وجہ ان میں جارحیت کی کمی کو بتا رہا ہے۔ دراصل دورہ شروع ہونے سے پہلے ہی وراٹ کوہلی نے پوچھنے پرکہا تھا کہ کیوی ٹیم کافی اچھی ہے، اسی لئے ان سےکوئی بدلہ لینےکے بارے میں سوچ ہی نہیں سکتا۔


ونڈے کے بعد ٹسٹ سیریز میں بھی کوہلی فلاپ رہے۔ مگر دوسرے ٹسٹ میں کوہلی خراب بلے بازی کے علاوہ کئی اور وجہ سے بھی سرخیوں میں رہے۔ دوسرے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن ان کا برتاؤ دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہ اپنے پرانے انداز میں آرہے ہیں۔ اتوار کو وہ میدان پر کافی جارح نظر آئے، جس کی ایک جھلک دوسرے دن ٹام لاتھم کے وکٹ کے بعد دیکھنے کو ملی۔ جہاں ہندوستانی کپتان نے شائقین کو خاموش کرادیا۔




محمد شمی کی گیند پر بولڈ ہوئے تھے لاتھم

دراصل کافی وقت سے اسٹیڈیم کے ایک حصے میں شائقین ٹیم انڈیا  (Team India) کےخلاف چلا رہے تھے، مگرکوہلی نےکافی وقت تک خود پرقابو بنائے رکھا تھا۔ مگر جیسے ہی محمد شمی کی گیند پر ٹام لاتھم آؤٹ ہوئے۔ ہندوستانی کپتان شائقین کے اس گروپ کو نازیبا الفاظ کہتے ہوئے نظر آئے۔

ونڈے کے بعد ٹسٹ سیریز میں بھی وراٹ کوہلی فلاپ رہے۔
ونڈے کے بعد ٹسٹ سیریز میں بھی وراٹ کوہلی فلاپ رہے۔


یہ حادثہ اس وقت ہوا، جب محمد شمی نے ٹام لاتھم کو بولڈ کردیا۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی نے اپنی خوشی ظاہرکرتے ہوئےجمپ کے بعد اس کا جشن منایا۔ اس کےبعد وہ شائقین کے اس گروپ کی طرف گھومے اورمنہ پر انگلی رکھتے ہوئےخاموش رہنےکا اشارہ کرنےکے ساتھ ہی نازیبا الفاظ کہے۔ یہ لفظ وائرل ہورہے ویڈیو میں واضح طور پرسمجھ آرہا ہے۔ ٹام لاتھم کے52 رن پر آؤٹ ہونے سے پہلے بھی کوہلی نے کیوی کپتان کین ولیمسن (Kane Williamson) کے آؤٹ ہونےکا زبردست جشن منایا تھا۔ ولیمسن کو جسپریت بمراہ نے اپنا شکاربنایا۔
First published: Mar 01, 2020 01:29 PM IST