உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    متالی راج کی مینیجرنے ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کونادان، جھوٹی اورچالاک قراردیا

    ٹیم انڈیا انگلینڈ سے ہارکرسیمی فائنل سے باہر ہوگئی اوراس کا فائنل جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔

    ٹیم انڈیا انگلینڈ سے ہارکرسیمی فائنل سے باہر ہوگئی اوراس کا فائنل جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔

    انیشا گپتا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے بدقسمتی سے ہندوستانی ٹیم سیاست میں یقین کرتی ہے نہ کہ کھیل میں۔ ہندوستان اورآئرلینڈ میچ میں متالی راج کا تجربہ کتنا کام آسکتا تھا۔

    • Share this:
      انگلینڈ کے خلاف جمعہ کوخواتین ٹی -20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کے تجربہ کاربلے باز متالی راج کوباہررکھنے کی ہندوستانی کرکٹ دنیا میں کافی زبردست تنقید ہورہی ہے۔ کرکٹ ماہرین کے بعد متالی راج کی مینیجرانیشا گپتا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ ہرمن پریت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اورانہیں "نادان، جھوٹھی اورچالاک بتایاہے"۔

      انیشا گپتا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے"بدقسمتی سے ہندوستانی ٹیم سیاست میں یقین کرتی ہے نہ کہ کھیل میں۔ ہندوستان اورآئرلینڈ میچ میں متالی راج کا تجربہ کتنا کام آسکتا تھا، اس کو دیکھنے کے بعد بھی ٹیم انڈیا نے ہرمن پریت جو"نادان، جھوٹھی اورچالاک " کو خوش کرنے کرنے کے لئے ان کی باتوں کو مان لیا"۔

      یہ ٹوئٹ ایک غیرتصدیق شدہ ٹوئٹراکاونٹ سے آیا تھا۔ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفونے جب انیشا گپتا سے اس بارے میں پوچھا کہ کیا یہ انہیں کا ٹوئٹ ہے تومنیجرنے اعتراف کیا اوراپنے بیان پرقائم رہیں۔ حالانکہ ان کا اکاونٹ کچھ گھنٹے کے بعد ڈیلیٹ کردیا گیا۔

      ویب سائٹ نے انیشا گپتا کے حوالے سے لکھا ہے"میں نہیں جانتی کہ اندرکیا چل رہا ہے، لیکن چونکہ میچ نشرہورہے ہیں تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کون بہترین کارکردگی پیش کررہا ہے اورکون نہیں۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ متالی راج کے ساتھ اچھی کاکردگی کرنے کے بعد بھی کیا ہورہا ہے، اس کے پیچھے کافی گہرائی ہے، جسے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

       
      First published: