ہوم » نیوز » اسپورٹس

اوول ٹسٹ میں ہوا ثابت، برائن لارا اورسچن تندولکرسے بھی بہت آگے ہیں وراٹ کوہلی

اوول ٹسٹ کے دوسرے دن وراٹ کوہلی نے سب سے تیز انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 18 ہزار رن پورے کرلئے۔

  • Share this:
اوول ٹسٹ میں ہوا ثابت، برائن لارا اورسچن تندولکرسے بھی بہت آگے ہیں وراٹ کوہلی
کرکٹ کے تین اہم کھلاڑی وراٹ کوہلی، برائن لارا اور سچن تندولکر۔

انگلینڈ میں چل رہی پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز میں ہندوستان کے دوسرے بلے باز بھلے ہی رنوں کے لئے جدوجہد کررہے ہوں، لیکن کپتان وراٹ کوہلی کے بلے سے رنوں کی برسات جاری ہے۔


اوول ٹسٹ کی پہلی اننگ میں وراٹ کوہلی 49 رن پرآوٹ ہوئے، لیکن پویلین لوٹنے سے قبل ٹیم انڈیا کے کپتان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ ٹسٹ تاریخ کے سب سے اچھے بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔  یہی نہیں وہ عظیم بلے باز برائن لارا اور ماسٹربلاسٹر سچن تندولکر بھی ان کے آگے نہیں ٹھہرتے ہیں۔


اوول ٹسٹ کے دوسرے دن وراٹ کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 18 ہزار رن پورے کرلئے۔ وراٹ کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ سب سے تیزی سے کیا ہے۔ وراٹ نے 382 ویں اننگ میں 18 ہزار رن پورے کئے تھے جبکہ لارا نے 18 ہزار رن 411 اور سچن تندولکرنے 412 ویں اننگ میں پوری کی تھی۔ وراٹ کوہلی کے نام سب سے تیزی سے 15 ہزار، 16 ہزار اور 17 ہزار بین الاقوامی رن پورے کرنے کا ریکارڈ بھی درج ہے۔


kohli

اوول ٹسٹ میں 49 رنوں پرآوٹ ہونے کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے ایک غیرپسند ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 49 رنوں پر آوٹ ہونے والے دنیا کے تیسرے اور ہندوستان کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

وراٹ  کوہلی سے قبل اے بی ڈی ویلیئرس اور مہندر سنگھ دھونی بھی ٹسٹ، ونڈے اور ٹی -20 کرکٹ میں 49-49 رنوں پرآوٹ ہوچکے ہیں۔ وراٹ 9 کوہلی موجودہ ٹسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ ورا ٹ اننگ میں 65.88 کے اوسط سے 593 رن بناچکے ہیں۔ انہوں نے اس سیریز میں دو سنچری اور تین نصف سنچری بھی لگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وراٹ کوہلی کی جگہ اب یہ عظیم کھلاڑی سنبھالے گا آرسی بی کی کمان
First published: Sep 09, 2018 12:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading