உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیم انڈیا کا اعلان، ویسٹ انڈیزکے خلاف شکھردھون کی چھٹی، محمد سراج اوراگروال کی شمولیت

    ویسٹ انڈیز کے خلاف وراٹ کوہلی کی ٹیم کا اعلان۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف وراٹ کوہلی کی ٹیم کا اعلان۔

    ویسٹ انڈیزکے خلاف دو ٹسٹ میچوں میں وراٹ کوہلی کی ٹیم میں شکھردھون، بمراہ اوربھونیشورکوآرام دیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دو ٹسٹ میچوں کے لئے ہندوستانی ٹیم کااعلان کردیا ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی چوٹ سے ابھرکرلوٹ آئے ہیں۔ اس ٹیم میں محمد سراج، مینک اگروال اورشاردل ٹھاکرنئے چہرے ہیں۔ شکھردھون، جسپریت بمراہ اوربھونیشورکمار کوآرام دیا گیا ہے۔

      وہیں ایشانت شرما اورہاردک پانڈیا ابھی بھی زخمی ہیں، اس وجہ سے ان کے نام پرغورنہیں کیا گیا۔ دونوں ممالک کےدرمیان پہلا ٹسٹ میچ راجکوٹ میں 4 اکتوبرسے کھیلاجائے گا۔ ٹیم میں مخصوص وکٹ کیپرکے طورپرصرف رشبھ پنت ہیں۔ انگلینڈ دورے پرٹیم میں شامل کئے گئے دنیش کارتک کوباہرکردیا گیا ہے۔

      انگلینڈ دورے پرگئے کرون نائرکوبھی اس ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ ٹیم میں تین اسپنر، چارتیزگیندبازاور7 بلے باز ہیں۔ مینک اگروال گزشتہ ایک سال سے مسلسل اچھی کارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں اوروہ کافی وقت سے دعویدارتھے۔

      یہ بھی پڑھیں:     پاکستانی کپتان سرفراز احمد کواس وجہ سے 6 دنوں سے نہیں آرہی ہے نیند ، خود کیا سنسنی خیز انکشاف

      بمراہ اوربھونیشورکمارکوآسٹریلیا دورے کے لئے فٹ رکھنے کے لئے آرام دیا گیا ہے۔ بمراہ ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ سے مسلسل گیندبازی کررہے ہیں۔ اس کے بعد ایشیا کپ میں چارمیچوں میں بھی انہوں نے گیند بازی کی۔ انہوں نے انگلینڈ میں تین ٹسٹ میں 133 اوورتک گیند بازی کی اوردبئی کی گرمی میں بھی اپنا کوٹہ مکمل کیا۔ انہیں آسٹریلیا دورہ کے لئے تیاررہنے کے لئے تھوڑے آرام کی ضرورت ہے۔

      ٹیم اس طرح ہے۔ 

      وراٹ کوہلی (کپتان)، کے ایل راہل، پرتھوی شا، مینک اگروال، چتیشورپجارا، اجنکیا رہانے، ہنما وہاری، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، آراشون، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، محمد شمی، اومیش یادو، محمد سراج اورشاردل ٹھاکر۔

      یہ بھی پڑھیں:    ایشیا کپ : آخری گیند پر بنگلہ دیش کو مات دے کر ہندوستان نے ساتویں مرتبہ جیتا خطاب

      یہ بھی پڑھیں:    ایشیا کپ میں پانی پلا رہا تھا یہ پاکستانی کھلاڑی، موقع ملتے ہی کردیا کمال

      یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کی دھجیاں اڑانے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم کا ٹوٹا دل ، ملا کبھی نہ بھولنے والا "زخم"
      First published: