உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs WI: ہندوستان کے پاس پورٹ آف اسپین میں پاکستان کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع

    India's captain Shikhar Dhawan leaves the field, caught for 97 runs by West Indies' Shamarh Brooks, during the first ODI cricket match at Queen's Park Oval in Port of Spain, Trinidad and Tobago, Friday, July 22, 2022. (AP Photo/Ricardo Mazalan)

    India's captain Shikhar Dhawan leaves the field, caught for 97 runs by West Indies' Shamarh Brooks, during the first ODI cricket match at Queen's Park Oval in Port of Spain, Trinidad and Tobago, Friday, July 22, 2022. (AP Photo/Ricardo Mazalan)

    IND vs WI: ہندوستانی ٹیم نے پورٹ آف اسپین کے کوئنس پارک اوول میدان پر سیریز کے پہلے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کو 3 رن سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ اس نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت بھی حاصل کرلی ہے۔ اب ہندوستان کے پاس سیریز جیتنے اور تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم اب پورٹ آف اسپین میں ہی سیریز کے دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گی۔ شکھر دھون کی کپتانی میں سیریز کھیل رہی ٹیم انڈیا نے پہلے ونڈے میں 3 رن سے جیت درج کی۔ اس سے اس کے پاس تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت بھی ہوگئی ہے۔ اگر ہندوستان دوسرا ونڈے بھی جیت لیتا ہے تو ایک ریکارڈ اپنے نام کر لے گا۔  خاص بات ہے کہ اس کے لئے وہ روایتی حریف پاکستان کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

      کارگزار کپتان شکھر دھون نے سیریز کے پہلے ونڈے میں کمال کی کارکردگی پیش کی۔ حالانکہ وہ سنچری سے محض 3 رن سے چوک گئے۔ انہیں ‘مین آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا۔ شکھر دھون کا مقصد اپنی لے کو برقرار رکھنا ہوگا۔ شکھر دھون کے علاوہ سلامی بلے باز شبھمن گل (64) اور شرے یس ایئر (54) نے بھی نصف سنچری لگائی تھی، جس سے ٹیم نے 7 وکٹ پر 308 رن بنائے۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم نے پوری کوشش کی، لیکن 50 اوور میں 6 وکٹ پر 305 رن ہی بناسکی۔

      ہندوستانی ٹیم اب پورٹ آف اسپین میں ہی سیریز کے دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گی۔
      ہندوستانی ٹیم اب پورٹ آف اسپین میں ہی سیریز کے دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گی۔


      ہندوستان نے کوئنس پارک اوول میدان پر اپنے نہ ہارنے کے ریکارڈ کو بھی برقرار رکھا۔ پورٹ آف اسپین کا یہ میدان ٹیم انڈیا کے لئے اپنے گڑھ کی طرح ہے، جہاں اس نے گزشتہ 9 میں سے 8 ونڈے جیتے ہیں اور ایک میچ بارش کی بھینٹ چڑھ گیا۔ وہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم مسلسل شکست سے پریشان ہوگی۔ اس نے ہندوستان سے پہلے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلی، لیکن 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم اپنے گزشتہ مسلسل 7 ونڈے ہار چکی ہے۔

      ہندوستانی ٹیم پورٹ آف اسپین میں اب دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو اگر ہرا دیتی ہے تو وہ کسی ایک مخالف کے خلاف مسلسل سیریز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلے گی۔ سال 2007 سے لے کر ابھی تک ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 11 دوطرفہ سیریز جیتی ہیں۔ پاکستان نے مسلسل 11 دوطرفہ سیریز جیتی ہیں۔ اس نے زمبابوے کے خلاف سال 1996 سے اب تک ایسا کیا۔ ایسے میں ہندوستان کے پاس عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا موقع ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: