உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’یہ آپ کے لئے ہے‘ ٹیم انڈیا کی ٹی20 عالمی کپ کے لئے نئی جرسی لانچ، بی سی سی آئی نے شیئر کی تصویر

    بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کی ٹی20 عالمی کپ 2022 کے لئے نئی جرسی لانچ کی۔ (@BCCI)

    بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کی ٹی20 عالمی کپ 2022 کے لئے نئی جرسی لانچ کی۔ (@BCCI)

    Team India T20 World Cup New Jersey: روہت شرما اینڈ کمپنی 16 اکتوبر سے منعقد ہونے والے ٹی20 عالمی کپ میں نئی جرسی کے ساتھ میدان پر اترے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ٹی20 عالمی کپ میں نئی جرسی میں کھیلتی ہوئی نظر آئے گی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) نے اتوار کو سوشل میڈیا پر نئی جرسی کی تصویر شیئر کی۔ ٹی20 عالمی کپ 2022 کا انعقاد اس سال 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہوگا۔ ہندوستانی بورڈ نے پیر کے روز ٹی20 عالمی کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

      بی سی سی آئی نے نئی کٹ کے ساتھ اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر جو تصویر شیئر کی ہے، اس میں روہت شرما (Rohit Sharma)، سوریہ کمار یادو (Suryakumar Yadav)، ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) اور خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور، شیفالی ورما (Shafali Verma) اور رینوکا سنگھ (Renuka Singh) نظر آرہی ہیں۔ سبھی کھلاڑی ٹیم انڈیا کی نئی جرسی میں نظر آرہے ہیں۔ نئی جرسی کا رنگ نیلا ہے۔ کندھے پر گہرا نیلا رنگ ہے۔ بی سی سی آئی نے کیپشن لکھا، ’ہرکرکٹ فین کے لئے، یہ آپ کے لئے ہے۔ پیش ہے نئی ٹی20 جرسی– ون بلو جرسی‘۔



      ہندوستان کا پہلے میچ پاکستان سے ہوگا مقابلہ

      ہندوستانی ٹیم عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز پاکستان (India vs Pakistan) کے خلاف 23 اکتوبر کو کرے گی۔ ٹی20 عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کو گروپ 2 رکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں ان دو ٹیمون کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہیں۔ اس کے علاوہ دو دیگر ٹیمیں بھی شامل ہوں گی، جن کا اعلان لیگ اسٹیج کے بعد ہوگا۔ ٹیم انڈیا کو ٹی20 عالمی کپ میں دو پریکٹس میچ بھی کھیلنے ہیں۔

      ہندوستان کی ٹی20 عالمی کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم۔

      روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، آر اشون، یجویندر چہل، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، ارش دیپ سنگھ۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: