ہوم » نیوز » اسپورٹس

رات دوبجےدیوارچھلانگ کرکےلڑکی سےملنےپہنچایہ ہندوستانی کرکٹر، ایک سال تک شادی کےلئےمنایا

ہنوما وہاری (Hanuma Vihari) کے پیار کی کہانی سامنے آگئی ہے۔ دوست نے کئی حیران کرنے والی باتوں کا انکشاف کیا ہے۔

  • Share this:
رات دوبجےدیوارچھلانگ کرکےلڑکی سےملنےپہنچایہ ہندوستانی کرکٹر، ایک سال تک شادی کےلئےمنایا
ہنوما وہاری (Hanuma Vihari) کے پیار کی کہانی سامنے آگئی ہے۔ دوست نے کئی حیران کرنے والی باتوں کا انکشاف کیا ہے۔

نئی دہلی: بےحد خاموش مزاج اور شریف نظر آنے والے ہنوما وہاری پر ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ہنوما وہاری (Hanuma Vihari) کے بچپن کے دوست نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ٹیم انڈیا کا یہ ٹسٹ کرکٹر رات 2 بجے دیوار سے چھلانگ لگاکر اپنی گرل فرینڈ (خاتون دوست) سے ملنے جاتا تھا۔ ٹیم انڈیا کے لئے ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والے ہنوما وہاری بےحد سادگی پسند ہیں، لیکن ان کے بارے میں ایسی بات سن کر سبھی مداح حیران ہوسکتے ہیں۔


ہنوما وہاری کے پیار کی کہانی


کرکٹ ویب سائٹ کرک بز نے ہنوما وہاری اور ان کے دوست سے خاص بات چیت کی، جس میں انکشاف ہوا کہ ہنوما وہاری اکثر اپنی گرل فرینڈ سے ملنے حیدرآباد سے ورنگل جاتے تھے۔ واضح رہےکہ حیدرآباد اور ورنگل کی دوری 300 کلو میٹر ہے اور ہنوما وہاری اکثر میچ کے بعد اپنی کار سے وہاں چلے جاتے تھے۔




ہنوما وہاری اپنی اہلیہ کے ساتھ۔
ہنوما وہاری اپنی اہلیہ کے ساتھ۔

ہنوما وہاری کےدوست نے انٹرویو میں کہا، ’ہنوما وہاری شکل سے بے حد خاموش مزاج اور سیدھے لگتے ہیں، لیکن یہ بہت ’نٹکھٹ‘ ہیں۔ ہنوما وہاری سے شادی سے پہلے پریتی حیدرآباد سے کافی دور ورنگل میں رہتی تھیں۔ ہنوما وہاری بغیرکسی کو بتائے 300 کلو میٹرگاڑی چلا کر ان سے ملنے ورنگل جاتے تھے۔ اس کے بعد ہنوما وہاری (Hanuma Vihari) نے آگے بتایا، ’ہم رات کو ایک کلب میں بیٹھے ہوئے تھے۔ رات کے دو بج رہے تھے، مجھے پریتی سے ملنےکی خواہش ہوئی۔ ہم جب وہاں پہنچے تو گیٹ بند تھا اور پریتی گھرکے نیچے نہیں آسکتی تھی۔ مجھےکافی مایوسی ہوئی اور ہم واپس آگئے۔’ تبھی ہنوما وہاری کو روکتے ہوئے ان کے دوست نے انکشاف کیاکہ ہنوما وہاری لوٹے نہیں بلکہ وہ گیٹ چھلانگ گئے۔


ایک سال تک شادی کےلئے منایا


ہنوما وہاری نے یہ بھی انکشاف کیاکہ انہوں نے پریتی اور ان کی فیملی کو شادی کےلئے ایک سال تک منایا۔ ہنوما وہاری نےکہا کہ ہمارے خاندان کے لوگ دوسری برادری میں  شادی کےلئے تیار نہیں تھے، اس لئے اتنا وقت لگ گیا۔ واضح رہےکہ ہنوما وہاری نے 2019 عالمی کپ سے پہلے اپنی گرل فرینڈ پریتی راج یوروا سے شادی کرلی تھی۔ دونوں کافی طویل وقت سے ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ ہنوما وہاری نے ہندوستان کے لئے 9 ٹسٹ میچوں میں 36.80 کے اوسط سے 552 رن بنائے ہیں، جس میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

First published: Apr 01, 2020 01:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading