ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہاردک پانڈیا کو نتاشا نے بوسہ دے کر کی منگنی، سابق بوائے فرینڈ نے بھی دیا ردعمل: دیکھیں ویڈیو

کرکٹرہاردک پانڈیا اپنی گرل فرینڈ نتاشا اسٹان کووچ سے سمندر کے درمیان منگنی کرلی ہے۔ اس سے قبل انہوں نےنتاشا کے ساتھ رشتے کا اعلان کردیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 01, 2020 11:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہاردک پانڈیا کو نتاشا نے بوسہ دے کر کی منگنی، سابق بوائے فرینڈ نے بھی دیا ردعمل: دیکھیں ویڈیو
ہاردک پانڈیا نے نئے سال کی شروعات منگنی کے ساتھ کی ہے۔

نئی دہلی: ہندوستانی اسٹارآل راؤنڈرہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سےاگرچہ ٹیم سے باہرچل رہے ہیں، لیکن وہ خبروں میں بنے رہتے ہیں اورنئےسال پرسربیا اداکارہ نتاشا اسٹنكووچ کے ساتھ منگنی کرکےاپنے مداحوں کوحیرت زدہ کیا۔ پانڈیا نےانسٹاگرام پرنئےسال کی تصاویر شیئرکی ہیں، جس میں وہ سربیا ئی اداکارہ نتاشا کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔ انہوں نےاپنے مداحوں کونئےسال کی مبارکباد بھی دی جس میں لکھا، "میں نئےسال کا آغاز فائرورك کے ساتھ کررہا ہوں"۔

اگرچہ کچھ وقت بعد سوشل میڈیا پران کی اورنتاشا کی منگنی کا ویڈیو دیکھ کرمداح حیرت زدہ ہوگئے۔ اس ویڈیومیں ہاردک پانڈیا سمندرکےدرمیان ایک کشتی پرنتاشا کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اورگھٹنوں پربیٹھ کرانہوں نےانتہائی رومانی اندازمیں پرپوزکیا۔ نتاشا نے بھی مسکراتےہوئے حامی بھری اورپھرپانڈیا نےانتہائی خوبصورت ہیرے کی انگوٹی پہنا کرنتاشا سے منگنی کرلی۔







View this post on Instagram




 

Forever yes 🥰💍❤️ @hardikpandya93


A post shared by 🎀Nataša Stanković🎀 (@natasastankovic__) on






ہاردک پانڈیا نےانسٹاگرام پراس ویڈیوکےساتھ لکھا، "میں تیرا، تومیری، جانے سارا ہندوستان"۔ اس ویڈیوکے ساتھ ہی نتاشا نےبھی سوشل ویب سائٹ پرپانڈیا کے ساتھ اپنی منگنی کی انگوٹی کی تصویرپوسٹ کی۔ ہندوستانی آل راؤنڈرنے جیسے ہی اپنی تصویر نتاشا کے ساتھ پوسٹ کی ان کے مداحوں نےاس کا گرم جوشی سے جواب دیا۔ وہیں ان کے ٹیم ساتھی لوکیش راہل اوريجویندرچہل نے بھی پانڈیا کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ دوسری جانب نتاشا کی اس منگنی پران کے سابق بوائے فرینڈ اورٹی وی اداکارعلی گونی نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔



میڈیا رپورٹ کےمطابق بھی ہاردک سربیا کی اداکارہ نتاشا کےساتھ پچھلےکچھ عرصے سے رشتےمیں ہیں۔ 26 سال کے پانڈیا پیٹھ کی چوٹ کی وجہ ٹیم سے باہر ہیں اور بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے باہر رہے۔ پانڈیا نے اکتوبر میں اپنی پیٹھ کی سرجری کرائی تھی۔ پانڈیا چوٹ کی وجہ سے سری لنکا اورآسٹریلیا کے خلاف بھی آئندہ گھریلوسیریزمیں نہیں کھیل پائیں گے، لیکن بی سی سی آئی نےنیوزی لینڈ کے دورے کےلئےانہیں ہندوستان اے ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ نوجوان آل راؤنڈرنےگزشتہ سال ستمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچ میں آخری بارہندوستان کی جانب سےکھیلا تھا۔
First published: Jan 01, 2020 11:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading