ہندوستانی کرکٹر کیدار جادھو کے والد گھر سے لاپتہ، اس بیماری کا ہیں شکار، آپ بھی جان لیجیے علامات

ہندوستانی کرکٹر کیدار جادھو کے والد گھر سے لاپتہ، اس بیماری کا ہیں شکار، آپ بھی جان لیجیے علامات

ہندوستانی کرکٹر کیدار جادھو کے والد گھر سے لاپتہ، اس بیماری کا ہیں شکار، آپ بھی جان لیجیے علامات

رہائشی احاطے کے دروازے سے نکلنے کے بعد سے وہ نظر نہیں آئے ہیں۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور ان کی تلاش کی جارہی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pune, India
  • Share this:
    ہندوستان کے لیے کھیل چکے مڈل آرڈر بلے باز کیدار جادھو کے والد مہادیو جادھو پونے میں واقع اپنے گھر سے پیر کی صبح لاپتہ ہوگئے ہیں، جس کے بعد پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ النکار پولیس تھانے کے عہدیدار نے بتایا کہ کیدار جادھو کی شکایت کے مطابق، ان کے والد کو ’ڈیمنیشیا (بھولنے کی بیماری)‘ ہے۔

    عہدیداروں نے کہا، مہادیو جادھو صبح کی سیر کے لیے نکلے اور اس کے بعد سے غائب ہیں۔ رہائشی احاطے کے دروازے سے نکلنے کے بعد سے وہ نظر نہیں آئے ہیں۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور ان کی تلاش کی جارہی ہے۔

    یہ ہیں ڈیمنیشیا کی علامات

    • کسی بات کویونہی بار بار دہرانا، چیزوں کو سمجھنے میں دشواری۔

    • معاشرتی آداب کو بھول جانا، عجیب و غریب باتیں کرنا

    • گندی زبان استعمال کرنا، گالیاں دینا، فحش حرکات کرنا

    • بہت کوشش کے بعد بھی کسی کام کو یاد نہ رکھ پانا

    • سوچنے سمجھنے کی طاقت میں کمی، مسلسل خراب فیصلے لینا


    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

     

    آر سی بی کے پہلے پریکٹس میں پہنچے کوہلی تو ہوا کنگ جیسا استقبال، ویڈیو ہوا وائرل

    اچانک سے سامنے آیا بچہ، ویسٹ انڈیز کے کپتان نے بچانے کے لیے جو کیا، ہر طرف ہورہی تعریف

    بتادیں کہ، کیدار جادھو، ہندوستان کے لیے 73 ونڈے کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں میں کیدار نے 2 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں لگائی ہیں، ان کا اوسط 42.09 ہے جس سے انہوں نے 1380 رن بنائے تو وہیں 9 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انہوں نے 20.33 کی اوسط سے 122 رن بنائے ہیں۔فی الحال 38 سالہ کیدار جادھو مہاراشٹر کے لیے رنجی ٹرافی کھیل رہے ہیں۔ جادھو نے اس سال آئی پی ایل کے لیے بھی خود کو رجسٹر کیا تھا، لیکن کسی بھی ٹیم نے ان پر شرط نہیں لگائی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: