ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد شمی کی ایک بار پھر خدمت خلق، غریبوں اور مزدوروں کی کر رہے ہیں مدد

محمد شمی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے گاؤں کے لوگوں کے ساتھ ہی دہلی - مراد آباد ہائی وے پر غریبوں اور مزدوروں کی مدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • Share this:
محمد شمی کی ایک بار پھر خدمت خلق، غریبوں اور مزدوروں کی کر رہے ہیں مدد
محمد شمی کی ایک بار پھر خدمت خلق، غریبوں اور مزدوروں کی کر رہے ہیں مدد

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹر محمد شمی ایک بار پھر خدمت خلق کے لئے نکل گئے ہیں۔ محمد  شمی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے گاؤں کے لوگوں کے ساتھ ہی دہلی - مراد آباد ہائی وے پر غریبوں اور مزدوروں کی مدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محمد شمی کورونا وائرس سے جنگ کے دوران لوگوں کی مدد کرتے دیکھا گیا تھا۔


محمد شمی نے ویڈیو بھی شیئرکی ہے اور مقامی لوگوں کی حمایت کرنے پر اس گاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے تباہی کے عالم میں بے بس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام کرکٹ ٹورنا منٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ اس وقت محمد شمی اپنے گاؤں میں اپنی فٹنس پر کام کررہے ہیں۔ حال ہی میں محمد شمی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئرکی تھی، جس میں وہ گیند بازی کی مشق (پریکٹس) کر رہے ہیں۔


محمد شمی فٹنس سے لے کر گیند بازی تک اپنے فارم ہاؤس میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہندوستانی فاسٹ بولر محمد  شمی آئی پی ایل میں کنگس الیون پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اگر آئی پی ایل 2020 کا اہتمام کیا گیا تو ہندوستانی کرکٹر میدان میں جاسکتے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 07, 2020 11:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading