ورلڈ کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم اکثر کئی معاملوں میں آگے رہتی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے نام کئی بڑے ریکارڈ درج ہیں۔ اس میں ٹیم انڈیا کی اوپننگ 2019 سے ٹاپ پر رہی ہے۔ تب سے لے کر اب تک ہندوستانی اوپنرس نے کسی بھی ٹیم کے اوپنر بیٹسمینوں سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم میں زیادہ تر روہت شرما، شبھمن گل اور شیکھر دھون دکھائی دئیے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی چند مواقع پر الگ کھلاڑیوں نے اوپننگ کی ذمہ داری سنبھالی ہے لیکن زیادہ تر یہی کھلاڑی دکھائی دئیے ہیں۔
ہندوستانی اوپنر بلے بازوں نے بنائے سب سے زیادہ رن 2019 سے لے کر اب تک ہندوستانی سلامی بلے بازوں نے سب سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ تب سے لے کر اب تک ٹیم انڈیا نے مجموعی طور پر 68 اننگز کھیلی ہیں۔ ان اننگز میں اوپنر بیٹسمینوں نے 3794 رن بنائے ہیں۔ اس میں مجموعی طور پر 15 سنچریاں شامل ہیں۔ اس کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیائی اوپنرس نے تب سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 55 اننگز میں 3168 رن بنائے ہیں۔ اس میں مجموعی طور پر 13 سنچری شامل رہے ہیں۔
اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے 63 اننگز میں 8 سنچریوں کی مدد سے 2839 رنز بنائے، انگلینڈ کے اوپنرز نے 47 اننگز میں 11 سنچریوں کی مدد سے 2422 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کے اوپنرز نے 48 اننگز میں 5 سنچریوں کی مدد سے 2016 رنز بنائے۔
اُبھر کر آئے شبھمن گل اہم بات یہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے اسٹار اوپنر شبھمن گل نے ہندوستانی ٹیم کے لئے 2019 میں ڈیبیو کیا تھا۔ تب سے وہ ٹیم کے لیے تینوں فارمیٹ کھیل چکے ہیں۔ اس میں انہوں نے 13 ٹیسٹ میچوں کی 25 اننگز میں 32 کی اوسط سے 736 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 18 ون ڈے میچوں میں 59.6 کی اوسط سے 894 رنز بنائے ہیں۔ وہیں، کُل 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں، انہوں نے 19.33 کی اوسط اور 131.82 کے اسٹرائیک ریٹ سے کل 58 رنز بنائے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔