ہوم » نیوز » اسپورٹس

وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد شکیب الحسن نے کہا- یہ دورہ بہتر ثابت ہوگا

بنگلہ دیش دورے پر وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو ڈھاکہ میں ینگ اچیورس سے ملے۔ اس دوران کرکٹر شکیب الحسن (Shakib Al Hasan) بھی موجود تھے۔

  • Share this:
وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد شکیب الحسن نے کہا- یہ دورہ بہتر ثابت ہوگا
وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد شکیب الحسن نے کہا- یہ دورہ بہتر ثابت ہوگا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے بنگلہ دیش دورے پر عظیم کرکٹر شکیب الحسن اور مشرف مرتضیٰ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی جمعہ کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے ینگ اچیورس (Young achievers) سے ملے۔ اس دوران شکیب الحسن اور مرتضیٰ موجود تھے۔ پی ایم او کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے کچھ تصویریں شیئر کی گئی ہیں، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور شکیب الحسن ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس ملاقات کے بعد شکیب الحسن نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔


شکیب الحسن نے کہا، ’ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے مل کر یقیناً عزت محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کا یہ سفر دونوں ممالک کے لئے بہتر ثابت ہوگی۔ انہوں نے جس طرح ہندوستان کی قیادت کی ہے، وہ زبردست ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ ہندوستان کی ترقی میں تعاون دیتے رہیں گے اور پڑوسی ملک کے ساتھ ہمارے تعلقات دن بدن بہتر ہوتے جائیں گے۔




کورونا وائرس وبا کی شروعات کے بعد سے وزیر اعظم مودی کی یہ پہلا غیر ملکی سفر ہے۔ اپنے اس دورے پر وہ ڈھاکہ میں باپو بنگ بندھو ڈیجیٹل ویڈیو نمائش کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم مودی اس دوران بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے اور قومی یوم تقریب میں بھی حصہ لیں گے۔

وزیر اعظم مودی تنگی پارا میں مجیب الرحمن کے میموریل پر بھی جائیں گے، جو ڈھاکہ سے تقریباً 420 کلو میٹر دور ہے۔ وہ اور چنڈی بھی جائیں گے اور ہرچند ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ہری چند ٹھاکر متوا فرقہ کے بانی تھے، جو بنگال میں ثقافتی طور پر اہمیت رکھتا ہے۔ بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال پورے ہو رہے ہیں اور اسی جشن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 26, 2021 08:56 PM IST