உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022 Auction: کے کے آر کے کپتان پر نہیں لگی بولی، ٹیم کو فائنل میں پہنچایا، جیت چکے ہیں عالمی کپ

    کے کے آر کے کپتان پر نہیں لگی بولی، ٹیم کو فائنل میں پہنچایا، جیت چکے ہیں عالمی کپ

    کے کے آر کے کپتان پر نہیں لگی بولی، ٹیم کو فائنل میں پہنچایا، جیت چکے ہیں عالمی کپ

    کولکاتا نائٹ رائیڈرس (KKR) کے سابق کپتان ایان مورگن (Eoin Morgan) پر ایک دوسرے دن کسی ٹیم نے بولی نہیں لگائی۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو فائنل تک پہنچایا تھا۔ اس کے علاوہ وہ 2019 میں اپنی کپتانی میں انگلینڈ کو ونڈے عالمی کپ کا خطاب بھی دلا چکے ہیں۔

    • Share this:
      بنگلورو: آئی پی ایل 2022 کا آکشن (IPL 2022 Auction) دوسرے دن اتوار کو بھی جاری ہے۔ نیلامی میں 15 ممالک کے 600 کھلاڑی اتر رپے ہیں۔ پہلے دن ایشان کشن (Ishan Kishan) کو ممبئی انڈینس نے 15 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم میں خریدا تھا۔ آکش آج ختم بھی ہونا ہے۔ اس درمیان کولکاتا نائٹ رائیڈرس (KKR) کے سابق کپتان ایان مورگن (Eoin Morgan) پر ایک دوسرے دن کسی ٹیم نے بولی نہیں لگائی۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو فائنل تک پہنچایا تھا۔ اس کے علاوہ وہ 2019  میں اپنی کپتانی میں انگلینڈ کو ونڈے عالمی کپ کا خطاب بھی دلا چکے ہیں۔

      ایان مورگن نے بھلے ہی گزشتہ سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو فائنل میں پہنچایا تھا، لیکن وہ بلے سے کمال کرنے میں ناکام رہے تھے۔ وہ 16 اننگوں میں 11 کی اوسط سے صرف 96 کا تھا۔ اس وجہ سے ٹیم نے انہیں ریٹین نے کیا تھا۔ ٹیم نے شرے یس ایئر (Shreyas Iyer) کو موجودہ سیزن میں 12 کروڑ سے زیادہ میں خریدا ہے۔ وہ ٹیم کے نئے کپتان بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

      نہیں لگا سکے ہیں سنچری

      ایان مورگن کی حالانکہ اوور آل ٹی20 میں کارکردگی اچھی رہی ہے، لیکن وہ اب تک سنچری نہیں لگا سکے ہیں۔ انہوں نے 333 اننگوں میں 7476 رن بنائے ہیں۔ 37 نصف سنچری لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 131 کا ہے۔ ٹی20 انٹرنیشنل کی بات کریں تو وہ 107 اننگوں میں 2458 رن بناچکے ہیں۔ 14 نصف سنچری لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 136 کا ہے۔

      آکشن کے پہلے دن 74 کھلاڑی فروخت ہوئے تھے۔ اس بار ٹی20 لیگ میں کل 10 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ سبھی ٹیموں کا پرس بڑھا کر 90-90 کروڑ روپئے کا دیا گیا ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: