ہوم » نیوز » اسپورٹس

حکومت نے آئی پی ایل 2020 کے انعقاد پر لگائی مہر، یو اے ای میں 10نومبرکو ہوگا فائنل

اتوار کو آئی پی ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ ہوئی، جس میں آئی پی ایل پر فائنل فیصلہ لیا گیا۔

  • Share this:
حکومت نے آئی پی ایل 2020 کے انعقاد پر لگائی مہر، یو اے ای میں 10نومبرکو ہوگا فائنل
آئی پی ایل 2020 کے انعقاد پر لگی مہر، یو اے ای میں 10 نومبرکو ہوگا فائنل

نئی دہلی: حکومت ہند نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13ویں سیشن کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 19 ستمبر سے منعقد کرنے کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہوگا۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی اتوار کو ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس مرتبہ آئی پی ایل کی ہر ٹیم میں 24 کھلاڑی ہوں گے اور کووڈ۔19 کی وجہ سے متبادل جگہ کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔


آئی پی ایل فائنل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا اور شام کے میچ پہلے کے مقابلے آدھا گھنٹہ پہلے یعنی ہندوستانی وقت کے مطابق رات ساڑے سات بجے (یو اے ای کے وقت کے مطابق شام چھ بجے) سے شروع ہوں گے۔ ٹورنانٹ میں دس دن ایسے ہوں گے جب ایک دن میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل کا انعقاد اس سال 29 مارچ کو ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اکتوبر۔نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی۔20 عالمی کپ کو ملتوی کرنے کے بعد آئی پی ایل کے انعقاد کا راستہ صاف ہوگیا تھا۔


گورننگ کونسل کے صدر برجیش پٹیل نے گزشتہ 21 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ آئی پی ایل کو 19 ستمبرسے یو اے ای میں کرایاجائے گا۔
گورننگ کونسل کے صدر برجیش پٹیل نے گزشتہ 21 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ آئی پی ایل کو 19 ستمبرسے یو اے ای میں کرایاجائے گا۔


گورننگ کونسل کے صدر برجیش پٹیل نے گزشتہ 21 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ آئی پی ایل کو 19 ستمبرسے یو اے ای میں کرایاجائے گا۔ بی سی سی آئی نے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کو آئی پی ایل کے انعقاد کے لئے اپنی رضامندی کا خط بھی حوالے کردیاتھا اور اسے حکومت ہند کی منظوری کا انتظار تھا۔ انڈین بورڈ کو بالآخر حکومت کی منظوری مل گئی جس کے بعد اب 19 ستمبر سے آئی پی ایل کا یو اے ای میں انعقاد کیا جائے گا۔ آئی پی ایل یو اےای کے تین شہروں دوبئی، ابوظبی اور شارجہ میں منعقد کئے جائیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 02, 2020 11:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading