ہوم » نیوز » اسپورٹس

سابق آسٹریلیائی گیند باز بریڈ ہاگ نے کہا- وراٹ کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے پر برباد ہوجائے گا ٹیم انڈیا کلچر

آسٹریلیا میں ٹسٹ سیریز جیتنے کے بعد اجنکیا رہانے (Ajinkya Rahane) کو ٹیم انڈیا (Team India) کی کپتانی سونپنے کا مطالبہ ہو رہا ہے۔

  • Share this:
سابق آسٹریلیائی گیند باز بریڈ ہاگ نے کہا- وراٹ کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے پر برباد ہوجائے گا ٹیم انڈیا کلچر
وراٹ کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے پر برباد ہوجائے گا ٹیم انڈیا کلچر: بریڈ ہاگ

نئی دہلی: آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہاگ (Brad Hogg) کا ماننا ہے کہ اگر وراٹ کوہلی (Virat Kohli) سے ٹیم انڈیا کی کپتانی چھین لی جاتی ہے تو ہندوستانی ٹیم (Team India) کا کلچر تباہ ہوجائے گا۔ بریڈ ہاگ نے یہ بھی کہا کہ وراٹ کوہلی ہندوستانی ٹیم کے کپتان ہونے پر بہتر بلے بازی کرتے ہیں۔ اجنکیا رہانے (Ajinkya Rahane) آسٹریلیا میں وراٹ کوہلی کے بعد ٹسٹ سیریز جیتنے والے دوسرے ایشیائی کپتان بنے ہیں۔ ہندوستان نے 19-2018 میں اپنے گزشتہ دورے پر وراٹ کوہلی کی قیادت میں 1-2 سیریز جیت کے بعد آسٹریلیائی سرمیزن پر مسلسل دوسری بار بارڈر - گواسکر ٹرافی (Border-Gavaskar Trophy) پر قبضہ کیا ہے۔ ہندوستان کی سب سے بڑی غیر ملکی سیریز جیت کے بعد اجنکیا رہانے کو ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کی بحث چھڑ گئی ہے۔


حالانکہ آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہاگ الگ رائے رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا، ’وہ (وراٹ کوہلی) کپتان ہونے پر بہتر بلے بازی کرتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ اسے بدلتے ہیں، تو یہ ہندوستانی ٹیم کے کلچر کو برباد کردے گا۔ یہ وراٹ کوہلی کی بلے بازی کو متاثر کرسکتا ہے’۔ بریڈ ہاگ نے کہا، ’اجنکیا رہانے نے آسٹریلیا میں گزشتہ تین ٹسٹ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ خاموش فطرت کے ہیں اور ایکسائیٹیڈ نہیں ہوتے۔ وہ ایک شاندار لیڈر ہیں، لیکن میں انہیں نائب کپتان کے طور پر دیکھنا چاہوں گا کیونکہ وراٹ کوہلی فرنٹ سے لیڈ کرتے ہیں’۔


آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہاگ کا ماننا ہے کہ اگر وراٹ کوہلی سے ٹیم انڈیا کی کپتانی چھین لی جاتی ہے تو ہندوستانی ٹیم کا کلچر تباہ ہوجائے گا۔
آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہاگ کا ماننا ہے کہ اگر وراٹ کوہلی سے ٹیم انڈیا کی کپتانی چھین لی جاتی ہے تو ہندوستانی ٹیم کا کلچر تباہ ہوجائے گا۔


واضح رہے کہ وراٹ کوہلی ہندوستان کے سب سے کامیاب ٹسٹ کپتان ہیں۔ سال 2014 میں مہندر سنگھ دھونی کے ہٹنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستان نے 56 ٹسٹ میچوں میں 33 جیت حاصل کی ہے۔ وہیں اجنکیا رہانے نے اب تک پانچ ٹسٹ میچوں میں کپتانی کی، جس میں ہندوستان ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے۔ اجنکیا رہانے کی کپتانی میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو تین بار شکست دی ہے۔

اجنکیا رہانے کی خاموش مزاجی کے سبب ہندوستانی کپتان بشن سنگھ بیدی نے بھی انہیں ٹسٹ ٹیم کی کپتانی سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی کہا کہ وراٹ کوہلی کی جگہ اجنکیا رہانے کو کپتان بنا دینا چاہئے۔ حالانکہ ان قیاس آرائیوں کے باوجود انگلینڈ کے خلاف آئندہ گھریلو ٹسٹ سیریز میں وراٹ کوہلی ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 23, 2021 05:06 PM IST