உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی20 عالمی کپ 2021 کے بعد سے ہندوستانی ٹیم کو ٹی20 سیریز میں نہیں ملی ایک بھی ہار

    ویسٹ انڈیز دورے پر ٹی20 سیریز میں ملی شاندار جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم کی چاروں طرف جم کر تعریف ہو رہی ہے۔ ٹیم انڈیا کو آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ 2021 کے بعد سے ایک بھی ٹی20 سیریز میں شکست نہیں ملی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ویسٹ انڈیز دورے (West Indies Tour) پرگئی ہندوستانی ٹیم (Indian Team) نے ونڈے سیریز کے بعد ٹی20 سیریز میں بھی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کا چوتھا مقابلہ گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے لاڈرہل واقع سینٹرل برووارڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراونڈ میں کھیلا گیا۔ اس مقابلے کو ہندوستانی ٹیم نے 59 رن س اپنے نام کرتے ہوئے سیریز پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ فی الحال ہندوستانی ٹیم جاری سیریز میں 1-3 سے آگے ہے۔

      ویسٹ انڈیز دورے پر ٹی20 سیریز میں ملی شاندار جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم کی چاروں طرف جم کر تعریف ہو رہی ہے۔ ٹیم انڈیا کو آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ 2021 کے بعد سے ایک بھی ٹی20 سیریز میں شکست نہیں ملی ہے۔ ٹیم کو پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں 0-3 سے جیت ملی۔ اس کے بعد ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-3 اور سری لنکا کے خلاف بھی سیریز کو 0-3 سے اپنے نام کیا۔

      ان مقابلوں کے بعد ہندوستانی ٹیم نے افریقی ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کو 2-2 سے ڈرا کروایا۔ اس کے بعد بلو آرمی کو آئرلینڈ دورے پر 0-2 اور انگلینڈ دورے پر 1-2 سے کامیابی ہاتھ لگی۔ ان سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم اب ویسٹ انڈیز دورے پر ہے۔ ٹیم کو یہاں بھی کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں کامیابی ہاتھ لگی ہے۔

      ہندوستانی ٹیم کو ٹی20 عالمی کپ 2021 کے بعد ان مقابلوں میں ملی جیت

      ہندوستان بنام نیوزی لینڈ– ہندوستان 0-3 سے فاتح

      ہندوستان بنام ویسٹ انڈیز– ہندوستان 0-3 سے فاتح

      ہندوستان بنام سری لنکا– ہندوستان 0-3 سے فاتح

      ہندوستان بنام جنوبی افریقہ– پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز 2-2 سے ڈرا

      ہندوستان بنام آئرلینڈ– ہندوستان 0-2 سے فاتح

      ہندوستان بنام انگلینڈ– ہندوستان 1-2 سے فاتح

      ہندوستان بنام ویسٹ انڈیز– پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز 1-3 سے آگے

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: