اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’دھونی کے دور میں ہندوستان نے پاکستان کو سائڈ کردیا تھا‘ ٹی20 عالمی کپ سے پہلے شاہد آفریدی کا بڑا بیان

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی20 عالمی کپ سے پہلے بڑا بیان دیا ہے۔

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی20 عالمی کپ سے پہلے بڑا بیان دیا ہے۔

    ٹی20 عالمی کپ سے پہلے کرکٹ ایکسپرٹس نے اپنے نظریات پیش کرنے شروع کردیئے ہیں۔ ان میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کود پڑے ہیں۔ انہوں نے ٹی20 عالمی کپ میں ہونے والے ہندوستان-پاکستان مقابلے سے پہلے بڑا بیان دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی20 عالمی کپ 2022 (T20 World Cup 2022) کا آغاز ہونے میں اب صرف سات دن باقی ہیں۔ 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس ایونٹ کو لے کر فینس کافی پُرجوش ہیں۔ ٹی20 عالمی کپ سے پہلے کرکٹ ایکسپرٹس نے اپنے نظریات پیش کرنے شروع کردیئے ہیں۔ ان میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کود پڑے ہیں۔ انہوں نے ٹی20 عالمی کپ میں ہونے والے ہندوستان-پاکستان مقابلے سے پہلے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو پوری طرح سائڈ کردیا تھا۔

      دھونی نے ختم کردی تھی جنگ

      شاہد آفریدی نے انڈیا-پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ سے پہلے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ’اگر آپ ٹیم انڈیا کو گزشتہ کچھ سالوں میں دیکھیں، آپ کو دکھائی دے گا کہ مہندر سنگھ دھونی نے اپروچ ہی چینج کر دیا تھا۔ دھونی نے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ کو بالکل ختم ہی کردیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      دوسری بارٹی20 عالمی کپ جیتے گی پاکستانی ٹیم؟ یہ ہے بابراعظم اینڈکمپنی کی مضبوطی اور کمزوری

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹی20 عالمی کپ: 50 گنا زیادہ قیمت پر بیچے گئے ہندوستان-پاکستان میچ کے ٹکٹ

      آفریدی نے آگے بات کرتے ہوئے کہا، ’انڈیا مسلسل جیتنے لگی تھی۔ دھونی کے دور میں انہوں نے اپنی سوچ بدلی اور آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ کو ہرانا شروع کردیا۔ پھر ان کا مقابلہ ان کے ہی ساتھ ہونے لگا۔ پاکستان کو تو انہوں نے سائڈ میں رکھ دیا تھا۔ حالانکہ اب چیزیں واپس آرہی ہیں اور آئیں گی بھی‘۔

      گزشتہ سال پاکستان نے توڑا تھا ریکارڈ

      واضح رہے کہ گزشتہ سال کے ٹی20 عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم نے ہندوستانی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار عالمی کپ میں جیت حاصل کی تھی۔ ٹیم انڈیا نے گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی کپتانی میں میچ گنوایا تھا۔ اس بار ہندوستانی ٹیم کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہوگی۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ٹی20 عالمی کپ کا میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس میچ سے ہی ٹی20 عالمی کپ کا آغاز کریں گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: