ہوم » نیوز » اسپورٹس

رشبھ پنت کی بہن کا جان لیوا اسٹنٹ، پنجرے میں گھس کر شیر کےساتھ لیٹی اور پھر...

ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر رشبھ پنت (Rishabh Pant) کی بہن ساکشی پنت (Sakshi Pant) ان دنوں چھٹیاں منا رہی ہیں، ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پرموضوع بحث ہے۔

  • Share this:
رشبھ پنت کی بہن کا جان لیوا اسٹنٹ، پنجرے میں گھس کر شیر کےساتھ لیٹی اور پھر...
رشبھ پنت کی بہن ساکشی تھائی لینڈ میں گھوم رہی ہیں۔

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے جارح بلےباز اور وکٹ کیپر رشبھ پنت ان دنوں نیوزی لینڈ دورے پر ہیں۔ رشبھ پنت کو ٹی -20 اور ونڈے سیریز میں موقع نہیں ملا، لیکن ٹسٹ سیریز میں انہوں نےٹیم انڈیا میں واپسی کی۔ وہیں دوسری طرف رشبھ پنت کی بہن ساکشی ان دنوں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ وہ ان دنوں تھائی لینڈگئی ہوئی ہیں اور وہاں اپنےدوستوں کے ساتھ خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ اس دوران ساکشی پنت نے اپنی تھائی لینڈ ٹرپ کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پرشیئرکی ہیں، جس میں سے ایک تصویرمیں تو وہ جان لیوا اسٹنٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


شیر کے پنجرے میں گھسیں ساکشی


ساکشی پنت نے اپنی تھائی لینڈ ٹورکی ایک تصویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پرشیئرکی، جس میں وہ شیرکے پنجرے میں گھس کر اس کےساتھ لیٹی ہوئی ہیں۔ بھاری بھرکم شیرکے ساتھ ایسی تصویرکھنچوانا واقعی حیرت میں ڈالنے والا ہے۔ یہ تصویرتھائی لینڈکے ٹائیگر ٹیمپل کی ہوسکتی ہے، جو کہ میانماراور تھائی لینڈ کے درمیان واقع ہے۔ اسے Wat Pa Luang Ta Bua کےنام سے بھی جانا جاتا ہے۔


تھائی لینڈ میں شیر کے ساتھ ساکشی پنت۔
تھائی لینڈ میں شیر کے ساتھ ساکشی پنت۔


1999 تک یہ جگہ صرف ایک بودھ مندر تھا، لیکن اس کےبعد 1999 میں یہاں ایک چھوٹا سا شیرکا بچہ لایا گیا۔ دھیرے دھیرے 1994 میں گاؤں والے شیر کا بچہ لاکر اس مندر میں رکھنےلگے اور یہ شیرکا گھر بن گیا۔ واضح رہےکہ ٹائیگر ٹیمپل میں غیر ملکی سیاح شیروں سے ملتے ہیں اور ان کے ساتھ تصویریں کھنچواتے ہیں۔ رشبھ پنت کی بہن نے بھی کچھ ایسا ہی کیا۔ ٹائگیر ٹیمپل کے علاوہ ساکشی پنت نے بینکاک اور فوکیٹ کے سمندر پر بھی مستی کی۔ انہوں نے اپنی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں۔ کرابی میں وہ ایک واٹر بوٹ پرسمندرکی سیر کرتی نظر آرہی ہیں۔

ساکشی پنت کو باسکٹ بال پسند

ساکشی پنت کے بھائی رشبھ پنت کرکٹرہیں، لیکن انہیں کرکٹ سے زیادہ باسکٹ بال پسند ہے۔ رشبھ پنت کی بہن ساکشی اتراکھنڈ میں رہتی ہیں اور انہوں نے ایم بی اے کیا ہے۔ ساکشی پنت کو گھومنےکا بےحد شوق ہے، وہ سوشل میڈیا پرتصویریں شیئرکرتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی فٹنس کا خیال رکھتی ہیں اور جم میں کافی وقت گزارتی ہیں۔
First published: Mar 01, 2020 08:22 AM IST