உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سری لنکا کے خلاف ہندوستانی ٹسٹ اور ٹی20 ٹیم کا ہوا اعلان، روہت شرما ہوں گے ٹیم کے نئے کپتان

    سری لنکا کے خلاف ہندوستانی ٹسٹ اور ٹی20 ٹیم کا ہوا اعلان

    سری لنکا کے خلاف ہندوستانی ٹسٹ اور ٹی20 ٹیم کا ہوا اعلان

    سری لنکا (India vs Sri Lanka) کے خلاف آئندہ ٹسٹ اور ٹی20 میچوں کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ہفتہ کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ٹسٹ اور ٹی20 ٹیم کا اعلان کیا۔ بی سی سی آئی (BCCI) نے ٹسٹ میچوں کے لئے ہٹ مین روہت شرما (Rohit Sharma) کو ہندوستانی ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سری لنکا (India vs Sri Lanka) کے خلاف آئندہ ٹسٹ اور ٹی20 میچوں کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ہفتہ کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ٹسٹ اور ٹی20 ٹیم کا اعلان کیا۔ بی سی سی آئی (BCCI) نے ٹسٹ میچوں کے لئے ہٹ مین روہت شرما (Rohit Sharma) کو ہندوستانی ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔ اگرٹیم میں بڑی تبدیلی کی بات کریں تو وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور رشبھ پنت کو ٹی20 سیریز کے ٹیم میں موجود نہیں رہیں گے، انہیں آرام دیا گیا ہے۔ وہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے میچ میں زخمی ہونے کے بعد سلامی بلے باز کے ایل راہل بھی ٹیم سے باہر رہیں گے۔ اس کے علاوہ ٹی20 اور ٹسٹ دونوں ہی ٹیم کے لئے نائب کپتان کے طور پر جسپریت بمراہ کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

      چیتن شرما کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی نے اس بار ٹیم میں کئی بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ کمیٹی نے چتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے دونوں کو ہی ٹسٹ ٹیم سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ روہت شرما کو ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر چیتن شرما نے کہا کہ روہت شرما جب کوئی بڑا کھلاڑی ٹیم کا کپتان بنتا ہے تو کھلاڑیوں کو گروم کرنا بے حد آسان ہوجاتا ہے۔ تجربہ کار کھلاڑی میدان میں ہر طرح کی صورتحال کو بہتر طریقے سے سمجھتا ہے اور اسے سنبھالنا جانتا ہے۔



      انہوں نے کہا کہ روہت شرما ملک کے نمبر ایک کھلاڑی ہیں اور وہ پوری طرح سے ٹھیک اور اس عہدے کے لئے بالکل فٹ ہیں۔ سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے ہٹانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ان سے بات کی ہے اور انہیں بتا دیا ہے کہ دو میچوں کے لئے ان لوگوں کے بارے میں غور نہیں ہوگا۔

      ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم انڈیا: روہت شرما (کپتان)، مینک اگروال، پرینک پنچال، وراٹ کوہلی، شرے یس ایئر، ہنوما وہاری، شبھمن گل، رشبھ پنت، کے ایس بھرت، روی چندرن اشون (فٹنس پر منحصر)، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، محمد شمی، محمد سراج، امیش یادو، سوربھ کمار۔

      ٹی20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا: روہت شرما (کپتان)، ریتو گائیکواڑ، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، شرے یس ایئر، وینکٹیش ایئر، دیپک ہڈا، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، محمد سراج، ہرشل پٹیل، سنجو سیمسن، رویندر جڈیجہ، یجویندر چہل، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، اویش خان۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: