ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہرمن پریت کورنے ہوا میں 2.5 فٹ اونچی چھلا لگا کرایک ہاتھ سے پکڑا بےمثال کیچ، دیکھیں ویڈیو

ہندوستانی کرکٹرنے بالکل صحیح وقت پرچھلانگ لگائی اورشاندارطریقے سےگیند ایک ہاتھ سے لپک لیا، جس سے انہوں نے کرکٹ شائقین کا دل جیت لیا۔

  • Share this:
ہرمن پریت کورنے ہوا میں 2.5 فٹ اونچی چھلا لگا کرایک ہاتھ سے پکڑا بےمثال کیچ، دیکھیں ویڈیو
ہندوستانی خاتون کرکٹر ہرمن پریت کور

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی اسٹارکھلاڑی ہرمن پریت کورنے جمعہ کو ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ونڈے میں اپنی فیلڈنگ سے کمال کردیا۔ انہوں نے لانگ آن باؤنڈری پرایک ہاتھ سے کیچ لےکرشائقین کودانتوں تلےانگلی دبانے پرمجبورکردیا۔ نارتھ ساؤنڈ کے سرووین رچرڈس اسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں ہرمن پریت کے اس کیچ کے سبب ویسٹ انڈیزکے کپتان اسٹیفنی ٹیلرسنچری سے چوک گئیں۔ گیند 6 رن کےلئے باؤنڈری لائن کے باہرجارہی تھی، لیکن ہرمن پریت کورکےسپرہیروزجیسے کارنامے کے سبب ویسٹ انڈیزٹیم کی کپتان کی امیدیں چکنا چورہوگئیں۔ ان کےکیچ نےانگلینڈ کےاسٹارآل راؤنڈربین اسٹوکس کےعالمی کپ 2019 میں لئے گئےکیچ کی چمک کوبھی پھیکا کردیا۔


غیریقینی کیچ سے جیت لیا دل


ویسٹ انڈیزکی ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلرزبردست رنگ میں نظرآرہی تھیں اور91 گیندوں میں 8 چوکوں اوردوچھکوں کی مدد سے 94 رن بنا چکی تھیں۔ جس گیند پروہ آؤٹ ہوئیں اس سے ایک گیند پہلے ہی انہوں نےایکتا بشٹ کی گیند پرچھکا لگایا تھا۔ اس وقت گیند ہرمن پریت کور کےسرکےاوپرسے ہی گئی تھی۔ ایسے میں انہوں نے مسلسل دوسرا چھکا لگانےکی کوشش کی۔ تاہم ہرمن پریت کورنےان کا خواب توڑدیا۔ 30 سال کی ہندوستانی کرکٹرہرمن پریت کور نےبالکل صحیح وقت پرچھلانگ لگائی اورشاندارطریقے سےگیند ایک ہاتھ سے لپک لیا۔ کیچ پکڑنےکےبعد بھی انہوں نےدھیان رکھا کہ وہ باؤنڈری میں نہ گرجائیں۔ ان کی چھلانگ بے مثال تھی اورکیچ لینے کے بعد وہ فوراً اٹھ گئیں۔ انہوں نےاس شاندارکیچ سےلوگوں کا دل جیت لیا۔




ہندوستان کو ملی ایک رن سے شکست

ہرمن پریت کورکی فیلڈنگ میں کمال کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز دورے کی شروعات خراب رہی۔ متالی راج کی قیادت میں ٹیم انڈیا کو تین میچوں کی سیریزکےپہلے میچ میں محض ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مقابلے میں ویسٹ انڈیزنے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر225 رنوں کا اسکورکھڑا کیا۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم اچھی شروعات کے باوجود 50 اوور میں 224 رنوں پرسمٹ گئی۔ ویسٹ انڈیزکےلئےاس کی کپتان اسٹیفنی ٹیلرنے سب سے زیادہ 94 رن بنائےاوراس شاندارکارکردگی ک لئے انہیں  میچ کا سب سے بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

پریا پونیا کی نصف سنچری رائیگاں

میچ کے دوران ایک وقت ہندوستانی ٹیم بڑی آسانی سےاس مقابلے میں جیت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی تھی۔ ٹیم کا اسکوردو وکٹ پر170 رن تھا، لیکن 40 ویں اوورکی تیسری گیند پرٹیم کی سلامی بلے بازپریا پونیا کا وکٹ گنوا دیا۔ انہوں نے 75 رن بنائے۔ اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پرجمنے کی کوشش کرتی ہوئی نظرنہیں آئیں۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ کے خلاف ویسٹ انڈیزکی 8 گیند بازوں نےگیند بازی کی۔ ان میں انیسا محمد نے سب سے زیادہ پانچ کھلاڑیوں کو اپنا شکاربنایا۔ وہیں بلے سے کمال کرنے والی کپتان اسٹیفنی ٹیلرنے گیند بازی میں بھی ہاتھ دکھاتے ہوئے دو وکٹ حاصل کئے۔
First published: Nov 02, 2019 09:44 PM IST