ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: ٹیم انڈیا نے رقم کی تاریخ، پہلی بار خاتون ٹی 20 عالمی کپ کے فائنل میں بنائی جگہ

ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار خاتون ٹی 20 عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: ٹیم انڈیا نے رقم کی تاریخ، پہلی بار خاتون ٹی 20 عالمی کپ کے فائنل میں بنائی جگہ
ٹیم انڈیا نے رقم کی تاریخ، پہلی بار خاتون ٹی 20 عالمی کپ کے فائنل میں بنائی جگہ

سڈنی۔ ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم (Indian Women Cricket Team)  نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار خاتون ٹی 20 عالمی کپ کے فائنل (Womens T20 World Cup Final) میں جگہ بنا لی ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ (India vs England) کے درمیان جمعرات کو ہونے والا سیمی فائنل مقابلہ بارش کی وجہ سے رد ہو گیا جس کے بعد لیگ اسٹیج کے دوران پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست رہنے کی وجہ سے ہرمن پریت کور (Harmanpreet Kaur)  کی ٹیم نے خطابی مقابلے میں اپنی جگہ بنا لی۔ گروپ اے کے پوائنٹ ٹیبل میں ٹیم انڈیا نے چار جیت سے آٹھ پوائنٹ حاصل کئے، وہیں گروپ بی میں انگلینڈ کی ٹیم تین جیت اور ایک ہار سے 6 پوائنٹ حاصل کئے۔ اسی بنیاد پر ٹیم انڈیا نے فائنل میں جگہ بنائی۔



اس سے پہلے سال 2018 میں ہوئے پچھلے ٹی 20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں تب انگلینڈ نے ہندوستان کو آٹھ وکٹ سے ہرایا تھا۔ اتوار آٹھ مارچ کو ہونے والے خطابی مقابلے میں ہندوستان کا سامنا جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے بیچ ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہو گا۔ مگر بارش کے مدنظر دوسرا سیمی فائنل رد ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ ایسا ہوا تو پھر گروپ میں سرفہرست رہنے والےجنوبی افریقہ اور ہندوستان خطاب کے لئے آمنے سامنے ہوں گے۔
First published: Mar 05, 2020 11:44 AM IST