ہوم » نیوز » اسپورٹس

بری خبر: کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان -انگلینڈ ونڈے اور ٹی -20 سیریز ملتوی

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم (Indian Women Cricket Team) کو انگلینڈ میں 4 ونڈے اور دو ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلنی تھی، لیکن اب اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔

  • Share this:
بری خبر: کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان -انگلینڈ ونڈے اور ٹی -20 سیریز ملتوی
ہندوستان - انگلینڈ کی ونڈے اور ٹی-20 سیریز ملتوی

لندن: کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ مداحوں کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس خطرناک وبا نےایک اورکرکٹ سیریزکو ملتوی کرا دیا ہے۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم (Indian Women Cricket Team) کا 25 جون سے شروع ہونے والا انگلینڈ کا دورہ عارضی طور پرملتوی ہوگیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ECB) نےجمعہ کو کووڈ-19 مہاماری کے سبب کم ازکم ایک جولائی تک ملک میں پیشہ ورکرکٹ کےسبھی فارمیٹ کو معطل کردیا۔


ونڈے اور ٹی -20 سیریز ہونی تھی


واضح رہےکہ ہندوستانی خواتین ٹیم (Indian Women Cricket Team) کو انگلینڈکے دو ہفتےکے مختصردورے پرچار ونڈے اور دو ٹی-20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی تھی، جو 9 جولائی کو ختم ہوتی۔ ہندوستان کو ٹانٹن اور برسٹل میں ٹی -20 میچ کھیلنے تھے۔ وہیں وارسٹر، چیلمسفورڈ، کینٹبری اور ہوو میں چار ونڈے میچ کھیلےجانے تھے، لیکن کورونا وائرس نے پوری سیریز پرپانی پھیردیا۔ واضح رہےکہ ہندوستان اور انگلینڈکی خواتین ٹیم کے درمیان دلچسپ جنگ دیکھنےکو ملتی کیونکہ ٹی -20 عالمی کپ کے بعد یہ دونوں ٹیمیں پہلی بار ایک دوسرے سے مدمقابل ہونے والی تھی۔ ٹی -20 عالمی کپ میں ان دونوں کا سیمی فائنل میں مقابلہ ہونا تھا، لیکن بارش کے سبب میچ منسوخ ہوگیا اورگروپ اسٹیج میں بہترکارکردگی کرنے والی ٹیم انڈیا فائنل میں چلی گئی اور انگلینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔


انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کووڈ-19 مہاماری کے سبب کم ازکم یکم جولائی تک ملک میں پیشہ ور کرکٹ کےسبھی فارمیٹ کو معطل کردیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کووڈ-19 مہاماری کے سبب کم ازکم یکم جولائی تک ملک میں پیشہ ور کرکٹ کےسبھی فارمیٹ کو معطل کردیا۔


ای سی بی کا بڑا اعلان

ای سی بی نے واضح کیا کہ کاونٹی چمپئن شپ سیشن میں 9 دورکے مقابلے نہیں ہوں گے، لیکن ’لال گیند اورسفیدگیند کےکرکٹ کو ترمیمی پروگرام‘ کےمطابق منعقدکیا جائےگا۔ ای سی بی (ECB) کےچیف ایگزیکٹیو افسر ٹام ہیریسن نےکہا، ’ہمیں تھوڑی امید ہےکہ ہم ان گرمیوں میں کچھ کرکٹ کھیل پائیں گے۔ ہم عالمی سطح پر بحران سےگھر ے ہوئے ہیں اور پیشہ ورکھیل کھیلنے سےکہیں زیادہ ہماری ترجیح کمزور اور اہم کام کرنے والوں، پورے سماج کو بچانےکی ہوگی۔ انہوں نے کہا، ’اس لئے، آسان الفاظ میں کہا جائے تو جب تک کھیلنا محفوظ نہیں ہوگا، تب تک کوئی کرکٹ نہیں ہوگا۔ ہم اپنے پروگرام میں تبھی آگے بڑھیں گے، جب سرکاری ضوابط اس کی اجازت دیں گے’۔
انگلینڈ - آسٹریلیا سیریز بھی ملتوی

انگلش میڈیا میں یہ بھی خبریں چل رہی ہیں کہ تین جولائی سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہورہے ونڈے اور ٹی-20 سیریز بھی ملتوی ہوگئی ہے۔ اس سیریزکو دو ماہ کےلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ انگلینڈ کو تین سے 16 جولائی تک آسٹریلیا کے ساتھ تین ٹی -20 اور تین ونڈے میچوں کی سیریزکھیلنی تھی۔ سیریزکا آغاز ٹی -20 میچوں سے ہونا تھا، لیکن کورونا وائرس نے اس سیریز کو ملتوی کرنے پر مجبور کردیا۔
First published: Apr 24, 2020 11:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading