உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بریکنگ نیوز: بجرنگ پونیا سیمی فائنل میں ہارے، ہندوستان کے گولڈ میڈل کی امید پھر ٹوٹی

    ٹوکیو اولمپکس 2020: بجرنگ پونیا سیمی فائنل میں ہارے، ہندوستان کے گولڈ میڈل کی امید پھر ٹوٹی

    ٹوکیو اولمپکس 2020: بجرنگ پونیا سیمی فائنل میں ہارے، ہندوستان کے گولڈ میڈل کی امید پھر ٹوٹی

    Tokyo Olympics: ہندوستانی پہلوان بجرنگ پونیا (Bajrang Punia) سیمی فائنل میں ہار گئے۔ اس کے بعد بھی میڈل کی امید قائم ہے۔ وہ اب ریڈ چیز میں اتریں گے۔ بجرنگ پونیا کو 65 کلو گرام کے سیمی فائنل میں موجودہ اولمپک میڈلسٹ اور تین بارکے عالمی چمپئن آذربائیجان کے حاجی آلِ یوو نے 12-5 سے شکست دی۔

    • Share this:
      ٹوکیو: پہلوان بجرنگ پونیا (Bajrang Punia) سیمی فائنل میں ہار گئے۔ اس کے بعد بھی میڈل کی امید قائم ہے۔ وہ اب ریڈ چیز میں اتریں گے۔ بجرنگ پونیا کو 65 کلو گرام کے سیمی فائنل میں موجودہ اولمپک میڈلسٹ اور تین بارکے عالمی چمپئن آذربائیجان کے حاجی آلِ یوو نے 12-5 سے شکست دی۔ اس سے پہلے بجرنگ پونیا نے دو سال پہلے پرو ریسلنگ لیگ میں آلِ یوو کو شکست دی تھی۔ ہندوستان کو اب تک ٹوکیو میں دو سلور اور تین برانز میڈل ملے ہیں۔

      مقابلے میں بجرنگ پونیا نے اچھی شروعات کی اور 0-1 کی سبقت بنائی، لیکن حاجی آل یوو نے واپسی کرتے ہوئے 1-2 کی سبقت بنالی۔ پھر حاجی آل یوو 1-4 سے آگے ہوگئے۔ پہلے تین منٹ اسکور یہی رہا۔ آخری تین منٹ میں دونوں کے درمیان زبردست ٹکر دیکھنے کو ملی، لیکن حاجی آل یوو آخر میں 5-12 سے جیتنے میں کامیاب رہے۔

      سال 2016 میں جیتا تھا برانز میڈل

      حالی آل یوو نے سال 2016 ریو اولمپک میں برانز میڈل جیتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ سال 2014، سال 2015 اور سال 2017 میں عالمی چمپئن بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی کپ میں بھی دو سلور اور دو برانز میڈل جیتا۔ دوسری طرف بجرنگ پونیا کی بات کی جائے تو وہ عالمی چمپئن شپ  میں ایک سلور اور دو برانز میڈل جیت چکے ہیں۔ وہ ایشین گیمس، کامن ویلتھ گیم اور ایشین چمپئن شپ میں گولڈ میڈل پر قبضہ کرچکے ہیں۔

      بجرنگ پونیا کشتی میں میڈل جیتنے والے بن سکتے ہیں چھٹے ہندوستانی

      بجرنگ پونیا کشتی میں اولمپک میڈل جیتنے والے چھٹے ہندوستانی پہلوان بن سکتے ہیں۔ ایک دن پہلے روی دہیا نے سلور جیتا تھا۔ اس کے علاوہ سشیل کمار نے 2008 بیجنگ اولمپک میں برانز جبکہ سال 2012 لندن اولمپک میں سلور میڈل جیتا تھا۔ یوگیشور دت نے سال 2012 میں برانز اور خاتون پہلوان ساکشی ملک نے 2016 ریو میں برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔ اس سے پہلے کے ڈی جادھو نے 1952 ہیلسنکی اولمپک میں برانز میڈل جیتا تھا۔ وہ اولمپک میں میڈل جیتنے والے ہندوستانی پہلوان تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: