ہندوستانیوں نے وکٹ میں تبدیلی کرکے کی بلے بازی، دراوڑ نے شرئیس ایئر کے کھیلنے کے دیئے اشارے

ہندوستانیوں نے وکٹ میں تبدیلی کرکے کی بلے بازی، دراوڑ نے شرئیس ایئر کے کھیلنے کے دیئے اشارے

ہندوستانیوں نے وکٹ میں تبدیلی کرکے کی بلے بازی، دراوڑ نے شرئیس ایئر کے کھیلنے کے دیئے اشارے

دراوڑ نے ٹیم مینجمنٹ کے بارے میں اشارہ کیا کہ چوٹ سے ابھرنے کےبعد کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی ہوتی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    ارون جیٹلی اسٹیڈیم ایک اور اسپن مقابلے کے لیے تیار ہے۔ چاہے آسٹریلیائی ٹیم ہو یا پھر ٹیم انڈیا، دونوں کو ہی سمجھ میں آچکا ہے کہ یہاں بھی ناگپور کی طرح انہیں گھومتی ہوئی نیچی گیندوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تبھی تو آسٹریلیائی تیز گیندباز مچیل اسٹارک کے منہ سے چھوٹتے ہی نکلتا ہے، یہ وکٹ بھی ناگپور کی طرح لگ رہی ہے۔ پچ پوری طرح سے سوکھی ہوئی ہے۔ وہیں، وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی بلے بازوں نے تو پریکٹس پچ کو مزید کھردرا کرتے ہوئے گھومتی اور نیچی رہتی گیندوں پر جم کر مشق کی۔

    وراٹ نے پریکٹس پچ کو کرایا کھردرا

    وراٹ کوہلی نے تقریباً چھ سال پہلے دہلی میں سری لنکا کے خلاف اپنا آخری ٹسٹ کھیلا تھا۔ اس ٹسٹ میں انہوں نے 243 اور 50 رن بنائے تھے۔ انہوں نے کوٹلہ میدان پر تین ٹسٹ کھیلے ہیں اور 467 رن بنائے ہیں۔ پھر ٹسٹ میچ میں بھی کوہلی نے نومبر 2019 کے بعد سے کوئی سنچری نہیں لگائی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹسٹ میچ میں اور ناگپور ٹسٹ میں وراٹ کا بیٹ نہیں چلا۔ حالانکہ، اس دوران انہوں نے ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں خوب رن بنائے ہیں۔

    دراوڑ نے شرئیس ایئر کے کھیلنے کے دئیے اشارے

    پیٹھ میں چوٹ سے ابھرنے کے بعد واپسی کررہے شرئیس ایئر کی دوسرے ٹسٹ میچ میں واپسی ممکن ہے۔ کوچ راہل دراوڑ نے کہا کہ اگر شرئیس پانچ دن کا دباو جھیلنے میں اہل ہیں تو ان کی واپسی ہوسکتی ہے۔ شرئیس بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ٹسٹ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ انہیں بنگلہ دیش میں دوسرے ٹسٹ کے دوران پیٹھ کے نچلے حصے میں چوٹ لگی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:

    دراوڑ کا اعلان، جیت کے بعد بھی پلیئنگ ایلیون میں ہوگی تبدیلی، نمبر ون بلے باز ہوگا باہر!

    یہ بھی پڑھیں:

    آسٹریلیا کیلئے برا خواب ہے دہلی کا اسٹیڈیم! کیا ہندوستان کی 'وجے رتھ 'پر لگ پائے گی بریک!

    حالانکہ دراوڑ نے ٹیم مینجمنٹ کے بارے میں اشارہ کیا کہ چوٹ سے ابھرنے کےبعد کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے کہ کوئی کرکٹر چوٹ سے ابھر کر واپسی کرتا ہے۔ ہم چوٹ کی وجہ سے کسی کھلاڑی کو نہیں کھونا چاہتے ہیں۔ حالانکہ دو پریکٹس سیشن کے بعد ان کے کھیلنے پر فیصلہ لیا جائے گا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: