உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیت کا جشن مناکر بھی ہار گئیں ہندوستانی خاتون ٹیم، برسوں بعد دیکھنے کو ملا آخری گیند پر ایسا ڈرامہ

    جیت کا جشن مناکر بھی ہار گئیں ہندوستانی خاتون ٹیم، برسوں بعد دیکھنے کو ملا آخری گیند پر ایسا ڈرامہ

    جیت کا جشن مناکر بھی ہار گئیں ہندوستانی خاتون ٹیم، برسوں بعد دیکھنے کو ملا آخری گیند پر ایسا ڈرامہ

    INDW vs AUSW: آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو دوسرے ونڈے میں 5 وکٹ سے شکست دی۔ دھڑکنیں روک دینے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لئے 13 رن بنانے تھے۔ آخری گیند پر کیری کیچ آوٹ ہوگئیں۔ ٹیم انڈیا کی کھلاڑی جیت کا جشن منانے لگیں، لیکن تیسرے امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا۔ آخری گیند پر آسٹریلیا نے 2 رن بناکر میچ جیت لیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      میلبورن: آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو دوسرے ونڈے میں 5 وکٹ سے شکست دی۔ دھڑکنیں روک دینے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لئے 13 رن بنانے تھے۔ آخری گیند پر کیری کیچ آوٹ ہوگئیں۔ ٹیم انڈیا کی کھلاڑی جیت کا جشن منانے لگیں، لیکن تیسرے امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا۔ آخری گیند پر آسٹریلیا نے 2 رن بناکر میچ جیت لیا۔ حالانکہ نو بال کو لے کر تنازعہ بھی ہوا۔ اس کے ساتھ آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ بیتھ مونی نے ناٹ آوٹ 125 رن بنائے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 274 رن بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی یہ ونڈے میں مسلسل 26 ویں جیت ہے۔ ٹیم 4 سال سے میچ نہیں ہاری ہے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم نے 52 رن پر 4 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد بیتھ مونی (125 ناٹ آوٹ) اور تاہلیہ میک گرا (74 رن) نے پانچویں وکٹ کے لئے 126 رن جوڑ کر ٹیم کو سنبھالا۔ میک گرا کو آف اسپنر دیپتی شرما نے آوٹ کیا۔ اس کے بعد مونی اور نکولا کیری (39 رن ناٹ آوٹ) نے 97 رنوں کی شراکت کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔ آسٹریلیا کو آخری 5 اوور میں 46 رن بنانے تھے۔

      آخری اوور کی دلچسپی

      آخری اوور کی پہلی گیند پر مونی نے تین رن لئے۔ دوسری گیند پر کیری نے دو رن لئے۔ اب 4 گیندوں پر 8 رن بنانے تھے۔ تیسری گیند نو بال رہی۔ فل ٹاس گیند کیری کے ہیلمیٹ پر لگی۔ اب آسٹریلیا کو آخری 4 گیندوں پر 7 رن بنانے تھے۔ تیسری گیند پر ایک لیگ بائی رن ملا۔ چوتھی گیند پر مونی نے ایک رن لیا۔ یہ بھی رن لیگ بائی سے ملا۔ پانچویں گیند پر کیری نے 2 رن لئے۔ چھٹی گیند نوبال رہی۔ اب ایک گیند پر دو رن بنانے تھے۔ مونی نے 2 رن بناکر آسٹریلیا کو سیریز میں جیت دلائی۔

      مندھانا نے کھیلی شاندار اننگ

      اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے کھیلنے اتری ہندوستانی ٹیم کو بائیں ہاتھ کی بلے بازی اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما (22 رن) نے اچھی شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 74 رن جوڑے۔ اسمرتی مندھانا نے 94 گیندوں پر 86 رن بنائے۔ 11 چوکے لگائے۔ حالانکہ اس کے بعدٹیم لڑکھڑا گئی اور اسکور 5 وکٹ پر 199 رن ہوگیا۔ حالانکہ شیفالی ایک بار پھر بڑی اننگ نہیں کھیل سکیں۔ رچا گھوش نے 44 رن بنائے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: