کرائسٹ چرچ۔ اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا (Smriti Mandhana) نے منگل کو اپنا کورنٹائن (quarantine) وقت پورا کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مندھانا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز (INDW vs NZW) کے بقیہ میچوں میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے کوئنس ٹاؤن روانہ ہوگئیں۔ مندھانا نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں۔ کیونکہ وہ دو دیگر کھلاڑیوں میگھنا اور رینوکا سنگھ کے ساتھ quarantine تھیں۔ میگھنا اور رینوکا دونوں تیز گیند باز ہیں۔
رینوکا پہلے ہی قرنطینہ quarantine سے باہر آچکی تھی، جبکہ میگھنا کا قرنطینہ بھی منگل کو مکمل ہوگیا تھا۔ مندھانا اور میگھنا، تاہم، فٹنس کی بنیاد پر جمعہ کو تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔ کیونکہ وہ ایک طویل عرصے سے کورنٹائن ہیں۔ بی سی سی آئی نے پہلے تین میچوں میں اسمرتی، میگھنا اور رینوکا کی غیر موجودگی پر ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔ لیکن یہ جانکاری سامنے آئی ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں ان تینوں میں سے ایک کے نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ تینوں کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں مل چکی ہیں۔
مکمل ہو گیا مندھانا کا کورنٹائن۔
اپنے سامان کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر ڈالتے ہوئے مندھانا نے لکھا، 'آخر میں میں کورنٹائن سے باہر آ گئی ہوں۔ ٹیم میں شامل ہونے کا اب اور انتظار نہیں کر سکتی۔
ہندستان کو دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ہرایا ۔
مندھانا کی غیر موجودگی میں ہندوستان نے واحد T20 انٹرنیشنل اور شروعاتی دو ون ڈے مقابلے گنوا دئے ہیں۔ دوسرا ون ڈے منگل کو کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے ہندستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں ایمیلا کیر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے شاندار سنچری لگائی۔ اس میچ میں ہندستان نے نیوزی لینڈ کو 271 رنز کا ہدف دیا تھا جسے میزبان ٹیم نے 6 گیندوں کے رہتے ہ ی حاصل کر لیا۔ ہندوستان کی جانب سے کپتان متھالی راج اور نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ریچا گھوش نے نصف سنچری اننگ کھیلی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔