اپنا ضلع منتخب کریں۔

    CWG 2022: ونیش پھوگاٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں لگائی گولڈن ہیٹ ٹرک، ہندوستان کو ملا گیارہواں گولڈ

    Commonwealth Games 2022 :  ٹوکیو اولمپکس میں ناکامی اور ماضی کی ذہنی اور جسمانی جدوجہد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ونیش نے خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں سری لنکا کی چموڈیا کیشانی کو سیکنڈوں میں ہرا کر 4-0 سے جیت درج کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کی اسٹار خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں ناکامی اور ماضی کی ذہنی اور جسمانی جدوجہد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ونیش نے خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں سری لنکا کی چموڈیا کیشانی کو سیکنڈوں میں ہرا کر 4-0 سے جیت درج کی۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں یہ ونیش کا لگاتار تیسرا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے پہلے ونیش نے 2014 اور 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

      یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا گولڈ میڈل سے ایک قدم دور، دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو دی پٹخنی

      اس سے پہلے ہفتہ کو ہی روی کمار دہیا نے بھی گولڈ جیتا تھا۔ اب تک ہندوستان کو کشتی میں پانچ گولڈ میڈل مل چکے ہیں۔ ہندوستان 11 گولڈ میڈل کے ساتھ میڈل کی فہرست میں 5ویں نمبر پر ہے۔ ہندوستانی کھلاڑی اب تک 33 میڈل جیت چکے ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: سوربھ گھوشال نے رقم کی تاریخ، اسکواش میں دفاعی چیمپئن کو ہراکر جیتا برانز میڈل

      ٹوکیو اولمپکس کے سلور میڈلسٹ روی دہیا نے ریسلنگ میں توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کی جھولی میں گولڈ میڈل ڈالا جبکہ پوجا گہلوت نے برانز میڈل جیتا۔ دہیا نے مردوں کے 57 کلوگرام کے فائنل میں نائیجیریا کے کھلاڑی کو تکنیکی برتری کی بنیاد پر 10-0 سے شکست دی۔ اس سے پہلے وہ نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ اور پاکستان کے اسد علی کو تکنیکی برتری کی بنیاد پر شکست دی تھی ۔

      خواتین کے 50 کلوگرام زمرے میں پوجا گہلوت نے برانز میڈل کے مقابلہ میں تکنیکی برتری کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ کی کرسٹیل ایل کو 12-2 سے شکست دی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: