ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹی -20 عالمی کپ میں بڑی تبدیلی کرے گی آئی سی سی، 16 سے بڑھ کر اتنی ہوجائےگی ٹیموں کی تعداد

اس سال آئی سی سی ٹی -20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup) کا انعقاد آسٹریلیا (Australia) میں کیا جارہا ہے۔

  • Share this:
ٹی -20 عالمی کپ میں بڑی تبدیلی کرے گی آئی سی سی، 16 سے بڑھ کر اتنی ہوجائےگی ٹیموں کی تعداد
ٹی -20 عالمی کپ ٹرافی کی رونمائی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کی تھی۔ فائل فوٹو

لندن: اس سال آسٹریلیا میں ٹی -20 عالمی کپ کا انعقاد کیا جانا ہے، جس کے لئے سبھی ٹیموں نے ابھی سےکمر کس لی ہے۔ اس بار ٹی -20 کرکٹ کا یہ ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے شروع ہوکر 15 نومبر تک چلےگا۔ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ میں کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مگر اب بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیموں کی تعداد کو لےکر بڑی تبدیلی کرنے پر غورکررہی ہے۔ اگر سب ٹھیک رہا اور آئی سی سی کا منصوبہ نافذ ہوا تو پھر سال 2023 سے لےکر 2031 کے سیشن کے دوران منعقد ہونے والے ٹی -20 عالمی کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا دی جائےگی۔ دراصل، آئی سی سی کے ذریعہ 31-2023 سیشن میں ٹی -20 عالمی کپ میں ٹیموں کی تعداد 16 سے بڑھا کر 20 کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔


پہلا ٹی -20 عالمی کپ 2007 میں ہندوستانی ٹیم نے مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں جیتا تھا۔ فائل فوٹو


فٹبال جیسی مقبولیت حاصل کرنےکا مقصد


'ٹیلی گراف ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے' کے مطابق کھیل کا دائرہ بڑھانے کے لئے ٹی -20 کرکٹ کو بہترین طریقہ تسلیم کرنے والی آئی سی سی اس متبادل پر غور کررہی ہے، جس سے کہ کرکٹ مقبولیت کے معاملے میں فٹبال اور باسکٹ بال جیسے کھیلوں کی برابری کی کوشش کرسکے۔ اخبار کے مطابق اس موضوع پر غور 31-2023 کے بین الاقوامی کرکٹ کلینڈر کو لےکر ہونے والے تفصیلی تبادلہ خیال کا حصہ ہے۔ اس سیشن کا پہلا ٹی -20 عالمی کپ 2024 میں منعقد ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سب سے زیادہ دو بار ٹی -20 عالمی کپ اپنے نام کیا ہے۔ فائل فوٹو


ٹیموں کی تعداد سے بڑھے گی شائقین کی تعداد

آئی سی سی نےگلوبل میڈیا رائٹس مارکیٹ میں اترنے سے پہلے ہر ایک سال ایک عالمی ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تجویز پیش کی ہے اور عالمی کپ میں ٹیموں کی زیادہ تعداد سے شائقین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ بڑے ٹورنامنٹ کا مطلب ہےکہ اس میں امریکہ کی نمائندگی کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔ آئی سی سی امریکہ کو بڑے بازار کے طور پر دیکھتا ہے اور یہاں کھیل کو فروغ دینے کےلئے اس نے حال ہی میں کئی کوششیں کی ہیں۔ یہاں تک کہ ہندوستانی ٹیم بھی امریکہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی -20 میچ کھیل چکی ہے۔ اگر ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جاتا ہے تو پھر کناڈا، جرمنی، نیپال اور نائجیریا کی ٹیم کو بھی اس میں کھیلنےکا موقع مل سکتا ہے۔
First published: Jan 13, 2020 06:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading