ہوم » نیوز » اسپورٹس

اولمپک ڈے پر وزیراعظم نے اولمپک کھلاڑیوں کی ستائش کی، نوجوانوں سے اس میں حصہ لینے کی گزارش

۔ بدھ کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ’’آج اولمپک ڈے کے موقع پر میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔

  • Share this:
اولمپک ڈے پر وزیراعظم نے اولمپک کھلاڑیوں کی ستائش کی، نوجوانوں سے  اس میں حصہ لینے کی گزارش
۔ بدھ کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ’’آج اولمپک ڈے کے موقع پر میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔

وزیراعظم نریندر مودی (PM Modi) نے آج اولمپک ڈے کے موقع پر ملک کی جانب سے ٹوکیو اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بدھ کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ’’آج اولمپک ڈے (International Olympic Day 2021) کے موقع پر میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ہمارے ملک کو کھیلوں میں ان کی شراکت اور دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر کرنے کی ان کی کوششوں پر فخر ہے۔


ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا ’’ٹوکیو اولمپکس چند ہفتوں میں شروع ہونے والا ہے۔ ہماری ٹیم جو بہترین ایتھلیٹوں پر مشتمل ہے۔ نیک خواہشات کا اظہار ۔ اسی دوران ’مائی کوئز‘پر ایک دلچسپ کوئز جاری ہے۔ میں خاص طور پر نوجوان دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس میں حصہ لیں‘‘






23 جولائی سے ٹوکیو (Tokyo) سمیت اولمپک کی شروعات کی جائے گی۔ یہ انعقاد 8 اگست تک چلے گا۔ دنیا کے کئی ممالک کے کھلاڑی اس میں حصہ لینے کیلئے ٹوکیو پہنچیں گے۔ ایسے میں ان کے رہنے کیلئے ٹوکیو ایتھلیٹ ولیج (Tokyo Athlete Village) بنایا گیا ہے۔ اس گاؤں میں کھلاڑیوں کے رہنے سے لیکر ان کی تمات ر سہولیات سبھی چیزوں کا دھیان رکھا گیا ہے۔ شاپنگ کامپلیکس (Shopping Complex) سے لیکر ریسٹورینٹ تک اس گاؤں میں بنایا گیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 23, 2021 05:37 PM IST