21 سال بعد انضمام نے گانگولی کے ناٹ آوٹ ہونے کی سچائی کو کیا قبول، اشون کا سیلوٹ
پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے تقریبا 21 سال بعد قبول کیا ہے کہ چنئی ٹیسٹ میں سوربھ گانگولی کا کیچ مشتبہ تھا۔ 1999 میں ہندستان اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ وسیم اکرم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم نے 12 رن کے فرق سے جیتا تھا۔ اس میچ کی دوسری اننگز میں گانگولی کا کیچ متنازعہ رہا تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 21, 2020 02:47 PM IST

21 سال بعد انضمام نے گانگولی کے ناٹ آوٹ ہونے کی سچائی کو کیا قبول
نئی دہلی۔ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق (Inzamam ul Haq) نے تقریبا 21 سال بعد قبول کیا ہے کہ چنئی ٹیسٹ میں سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly) کا کیچ مشتبہ تھا۔ 1999 میں ہندستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان کھیلی گئی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ وسیم اکرم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم نے 12 رن کے فرق سے جیتا تھا۔ اس میچ کی دوسری اننگز میں گانگولی کا کیچ متنازعہ رہا تھا۔
انضمام نے ہندستانی اسٹار گیندباز اور اشون کے ساتھ یوٹیوب پر ایک شو میں اس میچ کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ چیپاک میں اپنی زندگی کا پہلا لائیو میچ دیکھ رہے تھے۔ گانگولی نے شاٹ کھیلا، گیند سلی پوائنٹ پر گئی، جہاں معین خان نے کیچ لپک لیا۔ مگر آج تک ہمیں پتہ نہیں کہ وہ آوٹ تھے یا نہیں، کیونکہ اس وقت کیمرے اتنے اچھے نہیں ہوا کرتے تھے۔
اظہر کے جسم پر لگ کر گئی تھی گیند
ہندستان میں اپنا ڈبیو میچ کھیلنے والے انضمام نے کہا کہ اس واقعہ میں اظہر محمود اور معین خان صرف دو لوگ ہی شامل تھے۔ جب گانگولی نے شاٹ کھیلا تو گیند پہلے اظہر کے جسم پر لگی، اس کے بعد معین نے کیچ لپکا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیچ کے بارے میں وہ صاف طور سے تو نہیں بتا سکتے کیونکہ اظہر اس میچ میں کھیل نہیں رہے تھے اور دوسری اننگز میں ان کی خود کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور ان کی جگہ پر فیلڈنگ کرنے کے لئے اظہر کو بھیجا گیا تھا۔