ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND vs AUS: سابق پاکستانی کپتان نے ہندوستانی کوچ کی تعریف، کہا- ایڈیلیڈ شکست کے بعد ٹیم میں اعتماد پیدا ہوا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق (Inzamam Ul Haq) نے کہا کہ روی شاستری (Ravi Shastri) کی کھیل کے بارے میں جانکاری نے ٹیم کی مدد کی۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر انضمام الحق نے کہا، ’ہندوستان کی جیت میں ایک چیز جس کا لوگ ذکر نہیں کر رہے، وہ ہیں- روی شاستری’۔

  • Share this:
IND vs AUS: سابق پاکستانی کپتان نے ہندوستانی کوچ کی تعریف، کہا- ایڈیلیڈ شکست کے بعد ٹیم میں اعتماد پیدا ہوا
سابق پاکستانی کپتان نے ہندوستانی کوچ کی تعریف، کہا- ایڈیلیڈ شکست کے بعد ٹیم میں اعتماد پیدا ہوا

نئی دہلی: حال ہی میں بارڈر-گواسکر ٹرافی (Border Gavaskar Trophy) میں ہندوستان کی 1-2 سے جیت آل ٹائم کام بیک سیریز میں سے ایک ہے۔ ہندوستان نے ایڈیلیڈ میں ہارنے کے بعد تین زبردست پرفارمنس دی۔ میلبورن میں دوسرا ٹسٹ جیتا، سڈنی میں تیسرا ڈرا کیا اور گابا میں چوتھے ٹسٹ میں شاندار جیت حاصل کی۔ یہ ٹیم انڈیا کے لئے ممکن نہیں تھا، اگر نوجوان کھلاڑی وقت پر بہترین کارکردگی نہ کرتے۔ اجنکیا رہانے (Ajinkya Rahane) کی قیادت، نوجوان کھلاڑیوں کو تراشنے میں راہل دراوڑ (Rahul Dravid) کا تعاون تو اہم ہے ہی، لیکن چیف کوچ روی شاستری کے اہم کردار سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق (Inzamam Ul Haq) نے کہا کہ روی شاستری (Ravi Shastri) کی کھیل کے بارے میں جانکاری نے ٹیم کی مدد کی۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر انضمام الحق نے کہا، ’ہندوستان کی جیت میں ایک چیز جس کا لوگ ذکر نہیں کر رہے، وہ ہیں- روی شاستری’۔ روی شاستری نے ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر شروعات کی اور ٹیم کا چیف کوچ بنے۔ ان کے تجربہ اور کھیل کی سمجھ نے ٹیم انڈیا کی بہت مدد کی۔ سب سے انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ وہ ہندوستان کے شاندار آل راونڈر تھے’۔


57 سالہ روی شاستری جولائی 2017 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ بنے۔ کامیاب مدت میں ہندوستان نے 19-2018 میں آسٹریلیا کو اس کے گھر میں 1-2 سے سیریز میں شکست دی اور بارڈر گواسکر ٹرافی پر قبضہ کیا۔ سال 2019 کے عالمی کپ میں ہندوستان سیمی فائنل میں پہنچا۔ اگست 2019 میں وہ دوبارہ کوچ مقرر کئے گئے۔ یہ تقرری ٹی -20 عالمی کپ 2021 تک کے لئے ہوئی ہے۔ اب ان کی مدت میں ہی ہندوستان نے ایک بار پھر سے آسٹریلیا کو اس کے گھر میں شکست دی ہے اور بارڈر - گواسکر ٹرافی پر مسلسل دوسری بار اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔


انضمام الحق نے روی شاستری کی کمنٹری کی صلاحیت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’مجھے یاد ہے کہ جب وہ کمنٹری کیا کرتے تھے، جس طرح کی باتیں وہ کہتے تھے اور نئے کھلاڑیوں پر جس طرح کی ان نظریں رہتی تھیں، اس سے آپ جان سکتے ہیں کہ انہیں کرکٹ کا کتنا علم ہے۔ میرا ماننا ہے کہ انہوں نے ٹیم انڈیا کی بہت مدد کی۔ وہ شاندار کیمپینر ہیں۔ ایڈیلیڈ کی شکست کے بعد انہوں نے ٹیم میں یہ اعتماد پیدا کیا کہ مایوس نہیں ہونا اور ہمیں واپسی کرنی ہے’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 22, 2021 05:27 PM IST