اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کرکٹ میں پھرانتشار، اب انضمام الحق نے مصباح الحق پرلگایا یہ الزام

    پاکستان کے سابق عظیم بلے بازانضمام الحق: فائل فوٹو

    پاکستان کے سابق عظیم بلے بازانضمام الحق: فائل فوٹو

    پاکستان کرکٹ ٹیم فی الحال آسٹریلیا کے دورے پرہے۔ ٹی -20 سیریز3-0 سے گنوانے کے بعد اب دونوں ٹیمیں 21 نومبرسے ٹسٹ سیریزمیں مدمقابل ہوں گی۔

    • Share this:
      الہ آباد: پاکستان کرکٹ ایک بارپھراندرونی انتشارسےجدوجہد کررہا ہے۔ انگلینڈ میں منعقد ہوئےآئی سی سی عالمی کپ 2019 میں شرمناک کارکردگی کےبعد سے ٹیم اورپاکستان کرکٹ بورڈ میں رسہ کشی جاری ہے۔ یہاں تک کہ عالمی کپ میں کپتان رہے سرفرازاحمد کو نہ صرف ٹسٹ اورٹی -20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا، بلکہ انہیں آسٹریلیا کےاہم دورے پر لے جانےتک کےلائق نہیں سمجھا گیا۔ پاکستان ٹیم انتظامیہ کے رویے کے خلاف اب پاکستان کےسابق عظیم بلے بازانضمام الحق کھل کرسامنےآگئے ہیں۔

      پاکستان کے سابق بلےبازانضمام الحق آسٹریلیا کےاہم دورے کےلئے بابراعظم کوکپتانی سونپے جانےکےفیصلے سے بے حد مایوس اورناراض ہیں۔ بابراعظم آسٹریلیا کے خلاف ٹی -20 سیریزمیں پاکستان کے کپتان تھے، جس میں ٹیم کو3-0 سے شکست جھیلنی پڑی۔ حالانکہ بابراعظم کی کارکردگی سیریزمیں اچھی رہی تھی۔ اس سے پہلے پاکستان کواپنی گھریلوزمین پرسری لنکا کے خلاف بھی تین میچوں کی ٹی -20 سیریزمیں 3-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ ایسے میں اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف کوچ انضمام الحق نےکہا ہےکہ آسٹریلیا جیسے مشکل دورے سےقبل کپتان اورٹیم سے چھیڑچھاڑکرنا کبھی بھی بہتر متبادل نہیں ہوسکتا۔

      مصباح الحق پاکستان کے چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ دونوں کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ فائل فوٹو
      مصباح الحق پاکستان کے چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ دونوں کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ فائل فوٹو


      یہی وجہ ہےکہ انضام الحق پاکستان کے موجودہ چیف سلیکٹراورسابق کپتان مصباح الحق کے ذریعہ بابراعظم کوکپتانی دیئے جانے کےفیصلے سے حیران ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بالکل نئے کپتان بابراعظم کوکمان سونپنےکا فیصلہ سمجھ سے بالاترہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلےکبھی ایسا ہوا ہے، جب آسٹریلیا دورے سے ٹھیک قبل نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہو۔ حالانکہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی خراب کارکردگی کے باوجود ٹی -20 سیریزمیں مہمان ٹیم کےلئے واحد مثبت بات بابراعظم کی کارکردگی ہی تھی۔ بابراعظم نے تین میچوں کی سیریزمیں 57.50 کی اوسط سے 115 رن بنائے تھے۔

      وہیں 21 نومبرسے شروع ہورہی دومیچوں کی ٹسٹ سیریزکےلئےٹیم کی کمان اظہرعلی کو سونپی گئی ہے۔ ٹسٹ ٹیم میں نسیم شاہ، محمد موسیٰ، شاہین آفریدی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ حالانکہ آسٹریلیا اے کے خلاف پریکٹس میچ میں پاکستان نے بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔ ٹیم نے پریکٹس میچ میں پہلے بڑا اسکوربنایا۔ اس کے بعد آسٹریلیا اے کو محض 122 رنوں پرسمیٹ دیا۔ ٹیم کے لئے عمران خان نے پانچ وکٹ لئے، جبکہ آسٹریلیا اے کی دوسری اننگ میں نوجوان تیزگیند بازنسیم شاہ نے اپنی آگ اگلتی گیند بازی سے متاثرکیا۔
      First published: