اسلام آباد: سابق تیزگیند بازشعیب اخترنے جب سے پاکستان کےلیگ اسپنردانش کنیریا سے ہونے والے بھید بھاؤ ہونےکی بات کہی ہے، یہ موضوع پاکستان میں سرخیوں میں ہے۔ دانش کنیریا کےموضوع پرپاکستان کےکئی عظیم کھلاڑی اپنا ردعمل ظاہرکررہے ہیں اوراب سابق کپتان انضمام الحق نے بھی اپنی خاموشی توڑی ہے۔ انہوں نےایک بڑا بیان دیتے ہوئےکہا کہ ان کی کپتانی میں کبھی دانش کنیریا کے ساتھ بھید بھاؤ نہیں ہوا۔ ساتھ ہی انضمام الحق نے یہ بھی کہا کہ انہوں نےایک مسلمان کھلاڑی نہیں، بلکہ ہندوکھلاڑی کوکھیلنےکا موقع دیا۔

پاکستان کے سابق عظیم بلے باز انضمام الحق نے دانش کنیریا معاملے پرخاموشی توڑ دی ہے۔
دانش کنیریا معاملے پرانضام الحق کا بڑا بیانپاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق انضمام الحق نےدانش کنیریا سے بھید بھاؤکی بات کوبالکل غلط ٹھہرایا۔ انضمام الحق نے کہا، 'دانش کنیریا نے زیادہ ترکرکٹ میری ہی کپتانی میں کیلا۔ مجھے کبھی نہیں لگا کہ ٹیم میں ان کےساتھ بھید بھاؤہوا ہویا کسی کھلاڑی نے ان کے ساتھ غلط برتاؤکیا ہو'۔ انضمام الحق نے مزید کہا، 'مشتاق احمد میرے بچپن کے دوست تھے، لیکن میں نے ان پردانش کنیریا کوترجیح دی کیونکہ کنیریا ہمارا مستقبل تھے۔ مشتاق احمد کومیری ہی کپتانی میں ٹیم سےہٹایا گیا۔ ایسا کچھ نہیں تھا کہ جوکھلاڑی نمازپڑھتے ہیں، انہیں کھلاڑیوں کوپاکستان کی ٹیم میں جگہ ملتی تھی'۔

انضمام الحق نے دانش کنیریا کے ساتھ بھید بھاؤ کی خبروں کی تردید کی۔
ہندو کھلاڑیوں کے ساتھ کھاتے تھے کھانا
انضمام الحق نے یہ بھی کہا کہ شارجہ میں ہندوستان کے خلاف ہونے والے مقابلوں میں ہندوکھلاڑیوں کے ساتھ کھانا کھاتے تھے۔ 'جب ہم شارجہ میں کھیلتےتھے توپاکستان اور ہندوستان کے کھلاڑی ساتھ میں رکتے تھے۔ کھلاڑی ایک دوسرے کے کمرے میں جاتے تھے، ہنسی مذاق کرتےتھے، ساتھ کھاتےتھے، میں نےکبھی یہ نہیں دیکھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ کھانا نہیں کھاتے تھے'۔
انضام الحق نے دانش کنیریا سے ہونے سے والے مبینہ بھید بھاؤکو ماننےسے انکارکرتے ہوئے کہا، 'میں یہ ماننے کے لئے ہی تیارنہیں ہوں کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا اتنا چھوٹا دل ہے۔ ہم اس طرح کی حرکت نہیں کرسکتے۔ ہم اپنے دل میں ہرکسی کو جگہ دیتے ہیں'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔