ہوم » نیوز » اسپورٹس

انضام الحق نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو دیا مشورہ، اپنی بلے بازی میں اصلاح کی ضرورت

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا کہ بابراعظم کو اب بھی اپنی بلے بازی میں بہت کچھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ 50 سالہ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر کوئی شبہ نہیں کہ بابر اعظم عظیم بلے باز ہیں، لیکن انہیں زمبابوے کے خلاف تیسرے ونڈے میچ کو ختم کرنا چاہئے تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 05, 2020 02:21 AM IST
  • Share this:
انضام الحق نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو دیا مشورہ، اپنی بلے بازی میں اصلاح کی ضرورت
انضام الحق نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو دیا مشورہ، اپنی بلے بازی میں اصلاح کی ضرورت

لاہور،4 نومبر: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا کہ بابراعظم کو اب بھی اپنی بلے بازی میں بہت کچھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ 50 سالہ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر کوئی شبہ نہیں کہ بابراعظم عظیم بلے باز ہیں، لیکن انہیں زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کو ختم کرنا چاہیئے تھا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے تیسرے ون ڈے میں بہترین کھیل پیش کیا لیکن انہیں اب بھی اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، جب بابر اور وہاب کھیل رہے تھے تو انہیں 10،15 گیندوں پہلے میچ ختم کردینا چاہیئے تھا۔ بابر اعظم کو سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے اسٹرائیک زیادہ سے زیادہ اپنے پاس رکھنی چاہیئے تھی کیوں کہ وہ اچھے گراؤنڈ شاٹس کھیلتے ہیں لیکن آخری اوورز میں مختلف قسم کی کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔ سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ جب آپ ہدف کا تعاقب کررہے ہوتے ہیں تو آپ کو اوسط برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے آپ کو بڑے شاٹس کھیلنا ہوتے ہیں اور بابراعظم کے پاس یہ کلاس موجود ہے۔


سنچری کے باوجود ٹیم کی شکست پر دکھ: بابر اعظم


پاکستان کی یک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں شان دار سنچری کے باوجود ٹیم کی شکست پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بابر اعظم نے میچ کے بعد رمیز راجا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو میچ ہم جیتے تھے لیکن آج شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی اور دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا۔

 پاکستان کی یک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں شان دار سنچری کے باوجود ٹیم کی شکست پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی یک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں شان دار سنچری کے باوجود ٹیم کی شکست پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔


بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم میچ کو اچھے انداز میں ختم نہیں کر پائے، جس کی وجہ ہماری چند غلطیاں ہیں، بیٹنگ میں جس طرح شراکت قائم کرنی تھی وہ نہیں کر پائے لیکن جب وہاب ریاض اور میری شراکت ہوئی تھی تو اس وقت ہمیں میچ جیت کر آنا چاہیے تھا۔ سپر اوور کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فخر زمان، افتخار احمد اور خوشدل شاہ ہمارے جارحانہ کھیلنے والے بلے باز ہیں، ان کا مزاج بھی ایسا ہے اور ڈومیسٹک میں بھی اسی طرح کھیلتے ہیں اسی لیے ان کو بھیجا گیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 05, 2020 12:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading