ہوم » نیوز » اسپورٹس

انضمام الحق کا بڑا بیان، کہا- 2019 عالمی کپ کے وقت خوفزدہ تھی پاکستانی ٹیم

انضمام الحق (Inzamam ul Haq) نے کہا کہ جب سرفراز احمد اپنے تجربہ اور غلطیوں سے سیکھ چکے تھے، انہیں اس وقت عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

  • Share this:
انضمام الحق کا بڑا بیان، کہا- 2019 عالمی کپ کے وقت خوفزدہ تھی پاکستانی ٹیم
انضمام الحق کا بڑا بیان، کہا- 2019 عالمی کپ کے وقت خوفزدہ تھی پاکستانی ٹیم

کراچی: گزشتہ سال انگلینڈ میں ہوئے عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم (Pakistan) کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی تھی۔ ٹیم کی ہر طرف تنقید بھی ہوئی تھی۔ اب پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق (Inzamam ul Haq) نے پاکستانی ٹیم کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انضمام الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ 2019 عالمی کپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں میں عدم تحفظ کا ماحول تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرفراز احمد کو فوراً کپتانی سے ہٹانے کی بجائے مزید وقت دیا جانا چاہئے تھا۔


انضام الحق نے کہا کہ کپتانوں کو وقت دیئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ تجربہ کے ساتھ بہتر ہوسکیں۔ سابق عظیم کھلاڑی نے کہا کہ گزشتہ عالم کپ میں بھی مجھے لگا کہ کپتان اور کھلاڑی کافی دباو میں ہیں۔ انہیں ڈر تھا کہ اچھا نہیں کھیلنے پر انہیں ٹیم سے نکال کر باہر کیا جائے گا۔ ایسا ماحول کرکٹ کے لئے اچھا نہیں ہے۔


انضمام الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ 2019 عالمی کپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں میں عدم تحفظ کا ماحول تھا۔ فائل فوٹو
انضمام الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ 2019 عالمی کپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں میں عدم تحفظ کا ماحول تھا۔ فائل فوٹو


سرفراز احمد نے درج کی اچھی جیت

انضمام الحق نے ایک ٹی وی چینل سے کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان کے لئے کچھ اچھی جیت درج کی ہے۔ وہ اچھا کپتان بن رہے تھے، لیکن جب وہ اپنے تجربہ اور غطیوں سے سیکھ چکے تھے، انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا۔ انضمام الحق 2016 سے 2019 عالمی کپ تک چیف سلیکٹر رہے اور بیشتر وقت تک سرفراز احمد ہی کپتان تھے۔ مصباح الحق نے جب انضمام الحق کی جگہ لی تو سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ میں ٹیم سے ہی نکال دیا گیا۔

انضمام الحق نے کہا کہ سرفراز احمد نے چمپئنز ٹرافی جیتی تھی اور ہمیں دنیا کی نمبر ایک ٹی-20 ٹیم بنائی۔ انہیں کچھ اور وقت دیا جانا چاہئے تھا، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر بھروسہ نہیں کیا اور نہ ہی صبر سے کام لیا۔ فی الحال پاکستان کی ٹیم انگلینڈ دورے پر ہے، جہاں اسے اس میزبان کے ساتھ تین ٹسٹ اور تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ سرفراز احمد بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔
First published: Jul 04, 2020 01:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading