உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 WC: پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے ہندستان کو بتایا خطرناک ٹیم، بولے جیتنے کے سب سے زیادہ امکان

    ICC T20 World Cup 2021:  انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف 153 رنز کا پیچھا کرتے ہوئے ہندوستان کو وراٹ کوہلی کو بلے بازی کرنے کی بھی ضرورت نہیں تھی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان حالات میں بھی دنیا کی سب سے خطرناک ٹیم ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق (Inzamam-ul-Haq) نے کہا کہ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی قیادت والی ہندستانی ٹیم آئی سی سی مرد ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 (ICC T20 World Cup 2021 جیتنے کے غالبا امکان ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ ہندوستان کے پاس متحدہ عرب امارات اور عمان کے حالات کی وجہ سے ٹرافی اٹھانے کا 'زیادہ موقع' ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں یہ یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ کوئی ایک خاص ٹیم جیتے گی۔ یہ سب اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ ان کے پاس اسے جیتنے کا کتنا موقع ہے۔ میری رائے میں ، ہندوستان کے پاس اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں زیادہ امکانات ہیں۔ خاص طور سے ایسی صورتحال میں ان کے پاس ٹی 20 کھلاڑی بھی ہیں۔
      بھارت اصل میں ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن کا میزبان ہے لیکن ہندستان میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے دونوں وارم اپ میچز جیت کر ہندستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں داخل ہو کر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر دیا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف 153 رنز کا پیچھا کرتے ہوئے ہندوستان کو وراٹ کوہلی کو بلے بازی کرنے کی بھی ضرورت نہیں تھی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان حالات میں بھی دنیا کی سب سے خطرناک ٹیم ہے۔
      انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ، "بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا وارم اپ میچ آرام سے کھیلا۔ برصغیر کی اس طرح کی پچوں پر بھارت دنیا کی سب سے خطرناک ٹی 20 ٹیم ہے۔ اگر ہم ان155 رنز کو دیکھیں جن کا انہوں نے پیچھا کیا تو انہیں ایسا کرنے کیلئے وراٹ کوہلی کی بھی ضرورت نہیں پڑی۔

      وراٹ کوہلی T20 World Cup 2021 کے بعد چھوڑ دیں گے ہندوستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی
      وراٹ کوہلی T20 World Cup 2021 کے بعد چھوڑ دیں گے ہندوستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی

      ہندستان اتوار (24 اکتوبر) کو دبئی میں اپنے حریف پاکستان (India vs Pakistan) کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا۔ انڈیا کی ورلڈ کپ ٹی 20 مہم شروع کرنے سے پہلے انضمام (جو ماضی میں ہندستان۔پاکستان ورلڈ کپ کے کئی میچوں کا حصہ رہے ہیں) نے کہا کہ یہ 'فائنل سے پہلے کا فائنل' ہے۔

      سابق پاکستانی کپتان انضام الحق
      سابق پاکستانی کپتان انضام الحق (Inzamam-Ul-Haq)

      انہوں نے کہا ، "سپر 12 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ فائنل سے پہلے کا فائنل ہے۔ اس طرح سے کسی بھی میچ کو ہائپ نہیں کیا جائے گا۔ 2017 کی چیمپئنس ٹرافی میں بھی ، ہندوستان اور پاکستان نے ٹورنامنٹ کے آغاز اور اختتام کے لیے ایک دوسرے کا سامنا کیا۔ انڈیا اور پاکستان کے دونوں میچ فائنل کی طرح محسوس ہوئے۔ ایسی صورتحال میں بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلا میچ کو جیتنے والی ٹیم کے حوصلے بڑھیں گے اور ان پر سے 50 فیصد دباؤ بھی ہٹ جائے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: