ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2018: کوہلی۔ڈیویلیرس نے دی بنگلور کو جیت،دہلی کو 5 وکٹ سے دی شکست

آر سی بی نے وراٹ کوہلی کے 70 اور اے بی ڈیویلیرس کے ناٹ ؤؤت 72 رن کے سہارے دہلی کو 6 گیند باقی رہتے ہوئے 5 وکٹ سے شکست دی ہے۔

  • News18.com
  • Last Updated: May 13, 2018 12:07 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آئی پی ایل 2018: کوہلی۔ڈیویلیرس نے دی بنگلور کو جیت،دہلی کو 5 وکٹ سے دی شکست
(Photo: BCCI)

دہلی ڈیئر ڈیولس آئی پی ایل کے 11 ویں سیزن میں سنیچر کو بھی اپنی ہار کے سلسلے کو نہیں توڑ پائی۔آر سی بی نے وراٹ کوہلی کے 70 اور اے بی ڈیویلیرس کے ناٹ آؤٹ 72 رن کے سہارے دہلی کو 6 گیند باقی رہتے ہوئے 5 وکٹ سے شکست دی ہے۔سچ کہا جائے تو آر سی بی کے پلے  آف کے جذبے برقرار ہیں۔وراٹ کوہلی نے 40 گیندوں میں 70رنوں کی اننگ کھیلی۔جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔ابراہم ڈویلئرس نے 37 گیندوں میں 6 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے ناآ آؤٹ 72 رنوں کی اننگ کھیلی۔


 


دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ریشبھ پنت 61 اور اپنا پہلا آئی پی ایل میچ کھیل رہے ابھیشیک شرما 46 کے دم پر 20 اووروں میں 4 وکٹ کے نقصان پر 181 رنوں کا چیلنج بھرا اسکور کھڑا کیا تھا۔


بنگلور نے ابراہم ڈویلئرس (ناٹ آؤٹ72) اور کپتان وراٹ کوہلی 70 کے درمیان ہوئی شراکت داری کے بل بوتے ایک اوور پہلے 5 وکٹ کھوکر ہدف حاصل کر لیا۔

 

First published: May 13, 2018 12:07 AM IST