ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2019: دہلی کے اس کھلاڑی نے کھویا آپا، غصے میں ریشبھ پنت کو مار دی گیند!۔

امت مشرا کے تھرو سے اسٹیون اسمتھ تو بچ گئے لیکن گیند پکڑنے کے چکر میں ریشبھ پنت درد سے کراہ اٹھے

  • Share this:
آئی پی ایل 2019: دہلی کے اس کھلاڑی نے کھویا آپا، غصے میں ریشبھ پنت کو مار دی گیند!۔
فوٹو: آئی پی ایل

انڈین پریمئر لیگ میں آپ نے کئی کھلاڑیوں کو غصہ میں بھڑکتے ہوئے دیکھا ہو گا۔ کھلاڑی اکثر میدان پر ہی اپنا آپا کھو دیتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا دلی کیپیٹلس اور راجستھان رائلس کے بیچ مقابلہ کے دوران جب لیگ اسپنر امت مشرا اپنا آپا کھو بیٹھے۔


امت مشرا میچ کا 11 واں اوور پھینک رہے تھے۔ ان کی دوسری گیند پر اسٹیون اسمتھ نے شاندار چوکا لگایا۔ اس کے بعد اسمتھ نے اگلی گیند بھی باونڈری لائن پر بھیج دی۔ پانچویں گیند پر اسٹیون اسمتھ نے سامنے شاٹ کھیلا جسے مشرا نے پکڑ کر اسٹیون اسمتھ کی طرف پھینک دیا۔


امت مشرا کے تھرو سے اسٹیون اسمتھ تو بچ گئے لیکن گیند پکڑنے کے چکر میں ریشبھ پنت درد سے کراہ اٹھے۔ دراصل، امت مشرا کی گیند ریشبھ پنت کی انگلیوں پر لگ گئی اور وہ کافی درد میں دکھائی دے رہے تھے۔ امت مشرا اس میچ میں کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ انہوں نے تین اوورز میں 28 رن خرچ کر دئیے اور انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔

First published: Apr 23, 2019 10:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading