ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2019: دھونی نے کھیلا وراٹ کوہلی کی 'نیند اڑانے والا شاٹ'۔ اسٹیڈیم کے باہرپہنچائی گیند

آئی پی ایل کے پہلے مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلوراورچنئی سپرکنگس کے درمیان ہفتہ کورات 8 بجے مقابلہ ہوگا۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2019: دھونی نے کھیلا وراٹ کوہلی کی 'نیند اڑانے والا شاٹ'۔ اسٹیڈیم کے باہرپہنچائی گیند
وراٹ کوہلی اورمہندرسنگھ دھونی: تصویر: چنئی سپرکنگس ٹوئٹر۔

انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں سیزن کا پہلا میچ رائل چیلنجرس بنگلوراورچنئی سپرکنگس کے درمیان ہفتہ کو ہونا ہے۔ چیپاک میں رات 8 بجے سے ہونے والے اس میچ کے لئے دھونی اینڈ کمپنی اوروراٹ کی فوج جم کرتیاری کررہی ہے۔ اس درمیان چنئی کے پریکٹس سیشن سے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں ایم ایس دھونی کا ایک سکس (چھکا) سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔


ویڈیومیں دھونی نیٹس پربلے بازی کررہے ہیں اورایک بائیں ہاتھ کا اسپنرانہیں گیند پھینک رہا ہے۔ دھونی کوجیسے ہی فلائٹ گیند ملتی ہے، اس پروہ ایک طوفانی شاٹ کھیلتے ہیں۔ گیند سیدھے گیند بازکے سرکے اوپرسے اسٹیڈیم کی چھت کے پارچلی جاتی ہے۔


دھونی کا یہ شاٹ ثابت کرتا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے لئے پوری طرح تیارہیں۔ ان کا بلا رنگ میں دکھائی دے رہا ہے۔ وراٹ کوہلی کی ٹیم کے لئے یہ بری خبرہے۔ دراصل ایم ایس دھونی کی چنئی سپرکنگس اپنے گھرپرکھیل رہی ہے اوررائل چیلنجرس بنگلورکے خلاف اس کا ریکارڈ بھی اچھا ہے۔ ایسے میں بنگلورکے لئے یہ میچ کافی مشکل ہونے والا ہے۔




دھونی کا 2018 میں کارکردگی اچھی رہی

اس سال دھونی کا بلا رنگ میں ہے اورگزشتہ سال آئی پی ایل میں بھی ماہی نے بلے کا دم خم دکھایا تھا۔ گزشتہ آئی پی ایل میں دھونی نے 16 میچ میں 75 سے زیادہ کی اوسط سے 455 رن بنائے تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 150 سے زیادہ تھا۔ دو سال تک عائد پابندی کے بعد واپسی کرنے والی چنئی سپرکنگس کی ٹیم نے خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔ اس بارچنئی سے کچھ ایسی ہی امید رکھی جارہی ہے۔
First published: Mar 22, 2019 08:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading