ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: اے بی ڈیویلیئرس نے 23 گیندوں میں نصف سنچری بناکر کیرون پولارڈ کی برابری کرلی

اے بی ڈیویلیئرس (AB De Villiers) نے آئی پی ایل میں 23 یا اس سے کم گیندوں پر نصف سنچری بنانے کی برابری کی۔ یہ ریکارڈ کیرون پولارڈ (Kieron Pollard) کے نام تھا۔

  • Share this:
IPL 2020: اے بی ڈیویلیئرس نے 23 گیندوں میں نصف سنچری بناکر کیرون پولارڈ کی برابری کرلی
IPL 2020: اے بی ڈیویلیئرس نے 23 گیندوں میں نصف سنچری بناکر کرلی کیرون پولارڈ کی برابری

نئی دہلی: کولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (IPL 2020) میں میچ جیت کر رائل چیلنجرس بنگلور (Royal Challengers Bangalore) پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس میچ میں آر سی بی نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 82 رنوں سے شکست دی۔ ’مسٹر 360’ مین آف دی میچ رہے، جنہوں نے 33 گیندوں میں ناٹ آوٹ 73 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ اے بی ڈیویلیئرس نے اپنی اس طوفانی اننگ میں 5 چوکے اور 6 شاندار چھکے لگائے۔ اپنی اس نصف سنچری اننگ کے ساتھ ہی اے بی ڈیویلیئرس نے ممبئی انڈینس کے کیرون پولارڈ کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔


اے بی ڈیویلیئرس (AB De Villiers) نے آئی پی ایل میں 23 یا اس سے کم گیندوں پر نصف سنچری بنانے کی برابری کی۔ یہ ریکارڈ کیرون پولارڈ (Kieron Pollard) کے نام تھا۔ آر سی بی اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیمیں جب شارجہ میں اتری تو یہ امید کی جارہی تھی کہ یہان 400 سے زیادہ رن بنائیں گے، لیکن دیو دیت پڈیکل کے آوٹ ہونے کے بعد رنوں کی رفتار دھیمی پڑگئی۔ وراٹ کوہلی سلو سرفیس کی وجہ سے جدوجہد کرتے دکھائی پڑے، لیکن فنچ کے آوٹ ہونے کے بعد اے بی ڈیویلیئرس کریز پر آئے۔


اے بی ڈیویلیئرس (AB De Villiers) نے آئی پی ایل میں 23 یا اس سے کم گیندوں پر نصف سنچری بنانے کی برابری کی۔ یہ ریکارڈ کیرون پولارڈ (Kieron Pollard) کے نام تھا۔ (فائل فوٹو- روہت شرما کے ساتھ)
اے بی ڈیویلیئرس (AB De Villiers) نے آئی پی ایل میں 23 یا اس سے کم گیندوں پر نصف سنچری بنانے کی برابری کی۔ یہ ریکارڈ کیرون پولارڈ (Kieron Pollard) کے نام تھا۔ (فائل فوٹو- روہت شرما کے ساتھ)


اے بی ڈیویلیئرس (AB De Villiers) نے پہلی گیند سے ہی میدان کے چاروں طرف اسٹروک لگانے شروع کردیئے۔ ان کے چھکوں نے اسٹیڈیم بھی پار کیا، جب تک کوہلی اپنی اپنے پہلے چوکے کی تلاش میں تھے، اے بی ڈیویلیئرس نے 23 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کرلی۔ اس میں انہوں نے 6 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ 23 یا اس سے کم گیندوں پر 6 نصف سنچری لگانے والے کھلاڑیوں میں اب مشترکہ طور پر اے بی ڈیویلیئرس کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ اس فہرست میں ویریندر سہواگ (5 نصٖف سنچری) تیسرے نمبر پر ہیں۔ یوسف پٹھان، ڈیوڈ وارنر اور کرس گیل (4 نصف سنچری) لگا چکے ہیں۔ میچ کے بعد اے بی ڈیویلیئرس نے کہا، ’انہیں خود حیرانی ہوئی کی ٹیم نے 20 اوور میں 195 رن بنائے’۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس سے خوش ہوں۔ میں گزشتہ میچ  میں صفر پر آوٹ ہوگیا تھا۔ ٹیم میں تعاون دینے پر خوشی ہوئی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 13, 2020 03:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading