ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: شاندار واپسی کے بعد مہندر سنگھ دھونی نےکہا- ہم نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو صحیح کیا

چنئی سپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں ملی 10 وکٹ کی جیت کے بعد کہا کہ انہوں نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو صحیح کیا۔

  • Share this:
IPL 2020: شاندار واپسی کے بعد مہندر سنگھ دھونی نےکہا- ہم نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو صحیح کیا
شاندار واپسی کے بعد مہندر سنگھ دھونی نےکہا- ہم نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو صحیح کیا۔

دبئی: چنئی سپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں ملی 10 وکٹ کی جیت کے بعد کہا کہ انہوں نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو صحیح کیا۔ دھونی نے کہا کہ ہم نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو درست کیا۔ ہمیں بلے بازی میں جس شروعات کی ضرورت تھی، اسی طرح کی شروعات ہم نے کی۔ یہاں تجربہ کافی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں صرف جارحانہ ہونا کافی نہیں ہے۔ واٹسن نیٹ پر گیند کو کااچھی طرح سے ہٹ کررہے تھے۔ آپ کو صرف پچ پر اس دہرانا ہوتا ہے۔ آپ ٹیم کے آگے آکر کردار کرتے ہیں۔ وہ گیندبازوں کو اپنے لیپ شاٹ سے گمراہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلیمنگ جس احترام کے حقدار ہیں، وہ احترام انہیں نہیں مل پاتا ہے۔ ایسانہیں ہے کہ ٹیم کے انتخاب پر میرے اور فلیمنگ کے مابین بحث نہیں ہوئی ہے لیکن یہ بات ہمارے اور ان کے درمیان ہی رہتی ہے۔ گیندبازوں نے منصوبہ کے مطابق اچھی گیند بازی کی۔ واضح رہے کہ کنگس الیون پنجاب نے اتوارکو کھیلے گئے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر 178رن کا ہدف رکھا تھا، جسے چنئی نے بغیر وکٹ گنوائے 181 رن بناکر 10 وکٹ سے جیت درج کی تھی۔



چنئی سپرکنگس کی ٹورنامنٹ میں زبردست واپسی کی تھی اور پنجاب کو 10 وکٹ سے روند دیا تھا۔
چنئی سپرکنگس کی ٹورنامنٹ میں زبردست واپسی کی تھی اور پنجاب کو 10 وکٹ سے روند دیا تھا۔


چنئی سپرکنگس کی شاندار واپسی

انڈین پریمیئر لیگ کے 17 ویں میچ میں چنئی سپرکنگس نے کنگس الیون پنجاب کے یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ کنگس الیون پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 178 رن بنائے۔ جواب میں چنئی سپرکنگس نے ایک بھی وکٹ گنوائے بغیر 17.4 اوور میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں پہلی بار چنئی سپرکنگس کی اوپننگ کا جلوہ دیکھنے کو ملا۔ شین واٹسن اور فاف ڈوپلیسی نے طوفانی نصف سنچری کی اننگ کھیلی۔ ڈوپلیسی نے ناٹ آوٹ 87 رن اور شین واٹسن نے ناٹ آوٹ 83 رنوں کی اننگ کھیلی۔ چنئی سپرکنگس نے دوسری بار کنگس الیون پنجاب کو 10 وکٹ سے شکست دی ہے۔ اس سے قبل سال 2013 میں بھی چنئی سپرکنگس نے 10 وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 06, 2020 12:45 AM IST