ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: چنئی سپرکنگس کی ٹورنامنٹ میں زبردست واپسی، پنجاب کو 10 وکٹ سے روندا

انڈین پریمیئر لیگ کے 17 ویں میچ میں چنئی سپرکنگس نے کنگس الیون پنجاب کے یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹ سے شکست دے دی۔ پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 178 رن بنائے۔ جواب میں چنئی سپرکنگس نے ایک بھی وکٹ گنوائے بغیر 17.4 اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

  • Share this:
IPL 2020: چنئی سپرکنگس کی ٹورنامنٹ میں زبردست واپسی، پنجاب کو 10 وکٹ سے روندا
چنئی سپرکنگس کی ٹورنامنٹ میں زبردست واپسی، پنجاب کو 10 وکٹ سے روندا

شارجہ: انڈین پریمیئر لیگ کے 17 ویں میچ میں چنئی سپرکنگس نے کنگس الیون پنجاب کے یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹ سے شکست دے دی۔ پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 178 رن بنائے۔ جواب میں چنئی سپرکنگس نے ایک بھی وکٹ گنوائے بغیر 17.4 اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں پہلی بار چنئی سپرکنگس کی اوپننگ کا جلوہ دیکھنے کو ملا۔ شین واٹسن اور فاف ڈوپلیسی نے طوفانی نصف سنچری کی اننگ کھیلی۔ ڈوپلیسی نے ناٹ آوٹ 87 رن اور شین واٹسن نے ناٹ آوٹ 83 رنوں کی اننگ کھیلی۔ چنئی سپرکنگس نے دوسری بار کنگس الیون پنجاب کو 10 وکٹ سے شکست دی ہے۔ اس سے قبل سال 2013 میں بھی چنئی سپرکنگس نے 10 وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔


ڈوپلیسی اور واٹسن کی طوفانی اننگ


دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 179 رنوں کا بڑا ہدف حاصل کرنے اتری چنئی سپرکنگس کو شین واٹسن اور فاف ڈوپلیسی نے اچھی شروعات دی۔ شین واٹسن گزشتہ چار میچوں میں فلاپ رہے تھے اور ان پر کافی دباو تھا، لیکن اتوار کو وہ الگ ہی رنگ میں نظرآئے۔ شین واٹسن نے آتے ہی کنگس الیون پنجاب کے گیند بازوں پر زبردست شاٹ لگائے۔ دونوں ہی بلے بازوں نے پاور پلے میں 60 رن بنا ڈالے۔


فاف ڈوپلیسی اور شین واٹسن کے درمیان نصف سنچری اننگ شراکت محض 34 گیندوں میں ہوئی۔ چنئی سپرکنگس مسلسل جارحانہ رویہ اپناتے چلے گئے اور 10 اوور سے پہلے ہی چنئی سپرکنگس نے 100 رن پورے کرلئے۔ اس دوران شین واٹسن نے محض 31 گیندوں میں اس سیزن کی اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کرلی۔ وہیں فارم میں چل رہے فاف ڈوپلیسی نے 33 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد شین واٹسن بے حد جارح ہوگئے اور 15 اوور میں چنئی سپرکنگس 150 کے پار پہنچ گئی۔ مسلسل 10 کے رنریٹ سے کھیل رہی چنئی سپرکنگس کو دونوں بلے بازوں نے 14 گیند پہلے ہی جیت دلا دی۔ شین واٹسن اور ڈوپلیسی کے درمیان 181 رنوں کی شراکت ہوئی، جو کہ چنئی کی کسی بھی وکٹ کے لئے سب سے بڑی جیت ہے۔ ان دونوں کی اننگ کی بدولت ہی چنئی سپرکنگس دبئی میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیت حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بنی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 04, 2020 11:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading