ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: دلچسپ میچ میں چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو روندا، پلے آف میں پہنچ گئی ممبئی انڈینس

چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے 173 رنوں کے ہدف کو آخری گیند پر حاصل کرکے شاہ رخ خان کی ٹیم کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

  • Share this:
IPL 2020: دلچسپ میچ میں چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو روندا، پلے آف میں پہنچ گئی ممبئی انڈینس
IPL 2020: دلچسپ میچ میں چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو روندا، پلے آف میں پہنچ گئی ممبئی انڈینس

دبئی: آئی پی ایل 2020 میں آج 49ویں مقابلے میں انتہائی دلچسپ میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو چنئی سپرکنگس نے شکست دے دی۔ چنئی سپرکنگس نے ٹاس جیت کر کے کے آر کو بلے بازی کی دعوت دی۔ کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 172 رن بنائے۔ جواب میں چنئی سپرکنگس نے آخری گیند پر ہدف کو حاصل کرلیا اور کولکاتا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ چنئی سپرکنگس کی جیت کے ساتھ ہی ممبئی انڈینس نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔


چنئی سپرکنگس کی طرف سے رویندر جڈیجہ نے آخری گیند پر چھکا لگاکر چنئی سپرکنگس کو میچ جتا دیا۔ کملیش ناگرکوٹی کی آخری دو گیند پر چنئی کو 7 رنوں کی ضرورت تھی اور جڈیجہ نے مسلسل 2 چھکے لگاکر ٹیم کو جیت دلا دی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس  کی طرف سے سب سے زیادہ رن نتیش رانا نے 87 رن بنائے جو تقریباً پوری اننگ کے دوران کریز پر ٹکے رہے۔ ان کے علاوہ شبھمن گل نے 26 رن بنائے۔ چنئی سپرکنگس کی طرف سے لنگی اینگڑی، مچیل سیٹنر، رویندر جڈیجہ اور کرن شرما کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 29, 2020 11:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading