ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: پانچ میچوں میں شکست کے بعد پھنس گئے دھونی، اب پلے آف میں کیسے پہنچیں گے

IPL 2020: فی الحال دھونی (MS Dhoni) کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا چنئی سپرکنگس (CSK) کی ٹیم پلے آف میں آسکتی ہے؟

  • Share this:
IPL 2020: پانچ میچوں میں شکست کے بعد پھنس گئے دھونی، اب پلے آف میں کیسے پہنچیں گے
IPL 2020: 5 میچوں میں شکست کے بعد پھنس گئے دھونی، اب پلے آف میں کیسے پہنچیں گے

چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کے لئے شکست کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ہفتہ کو مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کی ٹیم کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلورو رائل چیلنجرس (Royal Challengers Bangalore) یعنی وراٹ کوہلی کی ٹیم نے چنئی سپر کنگس کو 37 رنوں سے شکست دی۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں دھونی کی ٹیم کی یہ پانچویں ہار تھی۔ ایسے میں اب دھونی کی ٹیم پھنس گئی ہے۔ مسلسل ہار سے پلے آف (Play Off) میں پہنچنے کی امیدیں تیزی سے ختم ہوتی جارہی ہیں۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا دھونی سے اس بار خطابی جیت کی امید کی جاسکتی ہے یا پھر اب چنئی سپرکنگس کے ہاتھ سے ٹرافی نکل چکی ہے۔


پوائنٹ ٹیبل میں چنئی


ٹورنا منٹ کے پہلے دو ہفتے تک پوائنٹ ٹیبل میں دھونی کی ٹیم آخری نمبر پر تھی، لیکن پنجاب کے خلاف 10 وکٹ سے جیت نے دھونی کی ٹیم کو آخری پوائنٹ ٹیبل سے تھوڑا آگے بڑھا دیا۔ فی الحال دھونی کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا چنئی کی ٹیم پلے آف میں پہنچنے کے لئے ٹاپ-4 میں آسکتی ہے۔


مشکل ہے آگے کا سفر

8 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم کو 14-14 میچ کھیلنے ہیں۔ یعنی ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف 2-2 میچ کھیلے گی۔ چنئی سپرکنگس کا اس بار نصف سفر مکمل ہوچکا ہے۔ دھونی کی ٹیم 7 میچ کھیل چکی ہے۔ ایسے میں پلے آف کی ریس سے باہر ہونے کا خطرہ منڈرانے لگا ہے۔ دھونی کی ٹیم کو ابھی 7 میچ اور کھیلنے ہیں۔ آخری -4 میں پہنچنے کے لئے دھونی کو کم از کم 6 میچ اور جیتنے ہوں گے۔ یہ ناممکن نہیں تو چیلنج سے ضرور پُر ہے۔

 ٹورنا منٹ کے پہلے دو ہفتے تک پوائنٹ ٹیبل میں دھونی کی ٹیم آخری نمبر پر تھی، لیکن پنجاب کے خلاف 10 وکٹ سے جیت نے دھونی کی ٹیم کو آخری پوائنٹ ٹیبل سے تھوڑا آگے بڑھا دیا۔ فی الحال دھونی کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔

ٹورنا منٹ کے پہلے دو ہفتے تک پوائنٹ ٹیبل میں دھونی کی ٹیم آخری نمبر پر تھی، لیکن پنجاب کے خلاف 10 وکٹ سے جیت نے دھونی کی ٹیم کو آخری پوائنٹ ٹیبل سے تھوڑا آگے بڑھا دیا۔ فی الحال دھونی کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔


کہاں پھنس رہے ہیں مہندر سنگھ دھونی؟

بیٹنگ سے لیکن گیند بازی تک ہر محاذ پر دھونی کی ٹم دباو میں نظر آرہی ہے۔ ٹیم کے دو تجربہ کار کھلاڑی سریش رینا اور ہربھجن سنگھ اس بار نہیں کھیل رہے ہیں۔ ایسے میں مہندر سنگھ دھونی اب تک وننگ کامبنیشن تیار نہیں کرسکے ہیں۔ بلے باز وکٹ رہتے ہوئے بھی رنوں کی رفتار کو نہیں بڑھا پا رہے ہیں، لہٰذا آخری لمحوں میں دھونی کی ٹیم پھنس رہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 11, 2020 08:28 AM IST