ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2020: سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلس کو 15 رنوں سے شکست دے دی

آئی پی ایل 2020 کے سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں حیدرآباد کی ٹیم بھاری پڑ گئی۔ بلے بازوں کے بعد بھونیشور کمار اور راشد خان کی شاندار گیند بازی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلس کو 15 رنوں کے فرق سے شکست دے دی۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2020:  سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلس کو 15 رنوں سے شکست دے دی
آئی پی ایل 2020: سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلس کو 15 رنوں سے شکست دے دی

شارجہ: بلے بازوں کے بعد بھونیشور کمار اور راشد خان کی شاندار گیند بازی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلس کو 15 رنوں کے فرق سے شکست دے دی۔ دہلی مقررہ اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر 147 رن ہی بناپائی۔ دہلی کے لئے شکھر دھون کے سب سے زیادہ 34 رن بنائے۔


جانی بیرسٹو، ڈیوڈ وارنر اور کین ولیمسن کی اننگ کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد دہلی کیپٹلس کو 163 رنوں کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری حیدرآباد کی شروعات سست رہی۔ 77 رن پر ڈیوڈ وارنر کے طور پر حیدرآباد کو پہلا جھٹکا لگا۔ ڈیوڈ وارنر نے 45 رن بنائے۔ اس کے بعد منیش پانڈے کا وکٹ بھی جلد ہی گر گیا۔ بیرسٹو نے ولیمسن کے ساتھ مل کر اننگ کی رفتار بڑھائی اور اسکور 144 رن تک پہنچایا۔ بیرسٹو کا وکٹ گرنے کے بعد ولیمسن نے کچھ اچھے شاٹ لگائے اور 160 رن پر ان کی شکل میں حیدرآباد کو چوتھا جھٹکا لگا۔ ولیمسن نے 26 گیندوں پر 41 رن بنائے۔ حیدرآباد نے مقررہ اووروں میں 4 وکٹ کے نقصان پر 162 رن بنائے۔


 


 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 29, 2020 11:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading