ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: شکھر دھون کی سنچری کے دم پر دہلی کیپٹلس نےدھونی کی ٹیم چنئی سپرکنگس کو شکست دے دی

آئی پی ایل کے 34 ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے چنئی سپرکنگس پر دلچسپ جیت درج کی۔ 180 رنوں کے ہدف کا پیچھا کر رہی دہلی کیپٹلس نے19.5 اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

  • Share this:
IPL 2020: شکھر دھون کی سنچری کے دم پر دہلی کیپٹلس نےدھونی کی ٹیم چنئی سپرکنگس کو شکست دے دی
IPL 2020: شکھر دھون کی سنچری کے دم پر دہلی کیپٹلس نےدھونی کی ٹیم چنئی سپرکنگس کو شکست دے دی

نئی دہلی: آئی پی ایل کے 34 ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے چنئی سپرکنگس پر دلچسپ جیت درج کی۔ 180 رنوں کے ہدف کا پیچھا کر رہی دہلی کیپٹلس نے19.5 اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ دہلی کے لئے شکھر دھون نے شاندار سنچری کی اننگ کھیلی۔ شکھر دھون نے ناٹ آوٹ 101 رن بنائے۔ شکھر دھون کے علاوہ اکشر پٹیل نے 5 گیندوں میں ناٹ آوٹ 21 رن بناکر دہلی کی جیت میں اہم تعاون دیا۔ مارکس اسٹوئنس نے بھی 24 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کپتان شرے یس ایئر نے 23 رن بنائے۔ دہلی نے 7ویں جیت درج کرکے پوائنٹ ٹیبل میں نمبر 1 کی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔


چنئی سپرکنگس کی بلے بازی


ٹاس جیت کر مہندرسنگھ دھونی نے پہلے بلے بازی کا انتخاب کیا۔ چنئی سپرکنگس کی شروعات خراب رہی نوجوان تیز گیند باز تشار پانڈے نے ابتدائی اوور کی تیسری گیند پر ہی چنئی سپرکنگس کے سلامی بلے باز سیم کرن کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد کگیسو رباڈا کے ذریعہ کیا گیا دوسرا اوور میڈن رہا۔ شین واٹسن نے تیسرے اوور میں دیش پانڈے کے خلاف دو چوکے جبکہ ڈوپلیسی نے نارکھیا کے خلاف پانچویں اوور میں چھکے اور پھر دو چوکے لگاکر ہاتھ کھولے۔ اس کے بعد دہلی کیپٹلس کے گیند بازوں نے اس تجربہ کار جوڑی کو تیزی سے رن بنانے سے روکے رکھا۔ دونوں نے حالانکہ آر اشون کے اوور میں 15 رن اور دیش پانڈے کے 11 ویں اوور میں 14 رن بنائے۔


آخری اوور میں میچ ہوا دلچسپ

شکھر دھون کی سنچری کے باوجود جیت دہلی سے دور لگ رہی تھی۔ آخری اوور میں دہلی کیپٹلس کو 17 رنوں کی درکار تھی۔ دہلی کی خوش قسمتی یہ رہی کہ ڈیون براوو میچ کے دوران زخمی ہوگئے اور وہ آخری اوور پھینکنے نہیں آئے۔ اس کے بعد دھونی نے جڈیجہ کو گیند تھمائی۔ رویندر جڈیجہ ن پہلی گیند پر تو محض ایک رن دیا، لیکن اس کے بعد اکشر پٹیل نے دو مسلسل چھکے لگاکر دہلی کو میچ میں لاکھڑا کیا۔ پٹیل نے جڈیجہ کی پانچویں گیند پر بھی لمبا چھکا لگا کر دہلی کو جیت دلا دی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 17, 2020 11:50 PM IST