ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2020: راجستھان رائلس کو شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل کے ٹاپ پہنچ گئی دہلی کیپٹلس

آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) کی جیت کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ میں اپنے چھٹے میچ میں انہوں نے شارجہ میں راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) کو 46 رنوں سے شکست دے دی۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2020: راجستھان رائلس کو شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل کے ٹاپ پہنچ گئی دہلی کیپٹلس
آئی پی ایل 2020: راجستھان رائلس کو شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل کے ٹاپ پہنچ گئی دہلی کیپٹلس

شارجہ: آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) کی جیت کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ میں اپنے چھٹے میچ میں انہوں نے شارجہ میں راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) کو 46 رنوں سے شکست دے دی۔ راجستھان رائلس پر جیت کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلس کی ٹیم 6 میں سے پانچ میچ جیت کر ممبئی انڈینس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ مقام حاصل کرلیا ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلس کو 185 رنوں کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں راجستھان رائلس صرف 138 رن ہی بنا پائی۔ 

دہلی کیپٹلس نے بنائے تھے 184 رن


راجستھان رائلس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان آج شارجہ میں آئی پی ایل کا 23 واں مقابلہ کھیلا جارہا ہے۔ دہلی کیپٹلس ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 8 وکٹ گنوا کر 184 رن بنائے۔ دہلی کی اوپننگ جوڑی آج کچھ خاص نہیں چلی اور شکھر دھون محض پانچ اور پرتھوی شا 10 گیندوں میں 19 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ وہیں کپتان شرے یس ایئر خطرناک رن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہوگئے۔ یشسوی جیسوال نے اپنے ڈائریکٹ ہٹ سے انہیں پویلین بھیج دیا۔ ان کی طرح رشبھ پنت بھی اسٹوئنس کے ساتھ تال میل نہیں بٹھا سکے اور صرف 5 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے۔ دہلی کیپٹلس نے شیمران ہیٹ مائر کے 45 رن اور مارکس اسٹوئنس کے 39 رنوں کی مدد سے راجستھان رائلس کو 185 رن کا ہدف دیا۔ ہیٹ مائر نے اپنی اننگ کے دوران 24 گیندوں میں ایک چوکا اور پانچ چھکا لگایا جبکہ اسٹوئنس نے 30 گیندوں میں چار چھکے لگائے، جس سے دہلی کپٹلس مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 184 رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ راجستھان رائلس کے لئے جوفرا آرچر نے اچھی شروعات کرتے ہوئے مسلسل دو وکٹ لئے اور پھر آخری اوور میں صرف تین رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ انہوں نے 24 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔

ہیٹ مائر کی شاندار بلے بازی


ہیٹ مائر جس طرح سے جارح ہوکر کھیل رہے تھے، ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم بڑا اسکور بنا لے گی، لیکن کارتک تیاگی (35 رن دے کر ایک وکٹ) پر مسلسل دو چھکے لگانے کے بعد وہ ایک اور بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں لانگ آن پر راہل تیوتیا کو کیچ دے بیٹھے۔ ٹیم نے سلامی بلے باز شکھر دھون (05) کا وکٹ دوسرے ہی اوور میں گنوا دیا، جو جوفرا آرچر کی گیند پر مڈ وکٹ میں یشسوی جیسوال کو آسان کیچ دے بیٹھے۔

138 رنوں پر سمٹ گئی راجستھان کی ٹیم

ٹیم کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے سب سے زیادہ 34 رن بنائے۔ ان کے ساتھ اوپننگ کرنے اترے جوس بٹلر صرف 13 رن بناکر آر اشون کا شکار بنے۔ اننگ کے تیسرے اوور میں ہی وہ 8 گیندوں میں 13 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 09, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading