ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL Final 2020: ممبئی انڈینس پانچویں بار آئی پی ایل چمپئن، روہت شرما- ٹرینٹ بولٹ نے دلائی شاندار جیت

ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کے 157 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پھر چمپئن بن گئی۔

  • Share this:
IPL Final 2020: ممبئی انڈینس پانچویں بار آئی پی ایل چمپئن، روہت شرما- ٹرینٹ بولٹ نے دلائی شاندار جیت
IPL Final 2020: دہلی کیپٹلس کو شکست دے کر ممبئی انڈینس پھر بنا چمپئن

نئی دہلی: گیند بازوں کی شاندار گیند بازی کے بعد روہت شرما (Rohit Sharma) کی کپتانی اننگ کی بدولت ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) کو منگل کو آئی پی ایل 2020 (IPL 2020) کے فائنل میں 5 وکٹ سے شکست دے کر پانچواں خطاب جیت لیا ہے۔ پہلے ممبئی انڈینس کی گیند بازوں نے پہلی بار آئی پی ایل کھیلنے والی دہلی کیپٹلس کی ٹیم کو کم اسکور پر روک دیا، پھر اس کے بعد روہت شرما نے طوفانی بلے بازی کرکے مقابلہ یکطرفہ کردیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی نے ممبئی انڈینس کو 157 رنوں کا ہدف دیا، جسے ممبئی انڈینس نے 8 گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا اور پانچ وکٹ سے جیت حاصل کرلی۔


ممبئی انڈینس کا طوفانی آغاز


دہلی کیپٹلس کے 157 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینس نے طوفانی آغاز کیا۔ سلامی بلے باز روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کاک کی بلے بازی نے ثابت کردیا کہ ان کی بادشاہت کو ختم کرنا آسان نہیں ہے۔ روہت شرما نے چھکے ساتھ ممبئی انڈینس کا کھاتہ کھولا اور پھر اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک نے بڑے شاٹ لگائے۔ دونوں کے درمیان ہوئی 45 رنوں کی شراکت کو مارکس اسٹوئنس نے توڑا۔ انہوں نے ڈی کاک کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد روہت شرما کا ساتھ دینے میدان پر سوریہ کمار یادو آئے اور انہوں نے پہلی ہی گیند پر چوکا اور دوسری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کے ارادے ظاہر کردیئے۔


روہت شرما نے یکطرفہ بنادیا مقابلہ

آپسی تال میل کی کمی کے سبب ممبئی انڈینس کو سوریہ کمار یادو کے طور پر 90 رن پر دوسرا جھٹکا لگا۔ سوریہ کمار یادو 19 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما نے ایشان کشن کے ساتھ 47 رنوں کی شراکت کرکے مقابلہ یکطرفہ بنا دیا۔ نارکیا نے 137 رن پر ممبئی کے کپتان روہت شرما کے طور پر تیسرا جھٹکا دیا۔ روہت شرما نے 51 گیندوں پر 68 رن بناکر پویلین لوٹے۔ مگر تب تک انہوں نے مقابلہ یکطرفہ کر دیا تھا۔ روہت شرما کے پویلین لوٹنے کے بعد پولارڈ نے دو بڑے شاٹ لگائے، مگر رباڈا نے انہیں بولڈ کرکے ممبئی انڈینس کو 147 رن پر چوتھا جھٹکا دے دیا۔ روہت شرما کی ٹیم کو 156 رن پر ہاردک پانڈیا کے طور پر پانچواں جھٹکا لگا۔ پانڈیا 3 رن بناکر نارکیا کا شکار بنے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 10, 2020 10:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading